جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2018, 8:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امور داخلہ کی وزارت کی پہل وطن کو جانو میں شرکت کرنے والے جموں و کشمیر کے نو جوانوں نے آج ( 20 فروری ، 2018 ء ) یہاں راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اس بات کو بطور خاص نوٹ کیا کہ ان نو جوان شرکاء نے آگرہ ، جے پور ، اجمیر اور نئی دلّی سمیت متعدد شہروں کا دورہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ، ان نو جوانوں کو ملک میں مختلف قسم کے افراد سے ملنے کے علاوہ متنوع ثقافتوں کو دیکھنے کا بھی موقع ملا ۔ بلاشبہ ، انہیں اپنے ہم وطنوں کے پیار اور محبت کا احساس ہوا ہو گا ۔صدر جمہوریہ ہند نے ملکی سطح کے مختلف مسابقتی امتحانوں اور کھیلوں میں اہم حصولیابیاں حاصل کرنے والے جموں و کشمیر کے طلباء اور نوجوانوں کی مثالیں پیش کیں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو جوان افراد کی صلاحیت و قابلیت پر فخر ہے ۔ علاوہ ازیں ، پورا ملک ان کی قابلیتوں اور صلاحیتوں کی تعریف کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابلیت انہیں بڑی کامیابی کی طرف لے جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...