پوکسو ایکٹ میں ترمیم:بچیوں سے ریپ پر پھانسی والے آرڈیننس کو صدر رام ناتھ کووند کی منظوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 12:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) صدر رام ناتھ کووند نے پوکسو ایکٹ میں ترمیم لانے والے آرڈیننس پر دستخط کر دئے ہیں۔اب پوکسو ایکٹ میں نئی تبدیلی آنے والی ہے۔صدر رام ناتھ کووند کی منظوری ملنے کے بعد اب 12 سال سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے شخص کو پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ملک میں چھوٹی بچیوں کے خلاف بڑجتے جرائم معاملوں کے درمیان سنیچر کو مودی کابینہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کرمنل امینڈمینٹ ایکٹ کی تجویز پر منظوری مل گئی ہے۔"پروٹیکشن آف چلڈرن فروم سیکسئل آفینس"یونی پوکسو ایخٹ میں ترمیم کی تجویز کو منظوری ملنے کے بعد اب 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے ریپ کے معاملوں میں موت کی سزا ہوگی۔مودی کابینہ میں اس تجویز پر مہر لگنے کے بعد حکومت اب آرڈیننس لائے گی۔صدر رام ناتھ کووند نے پوکسو ایکٹ میں ترمیم لانے والے آرڈیننس پر دستخط کر دئے ہیں۔اس معاملے پر گزشتہ دنوں حکومت نے سپریم کورٹ کو جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ہوکسو ایکٹ میں ترمیم کی تیاری کر رہی ہے۔اس ایکٹ میں ترمیم کے بعد 12 سال کی بچیوں کے ساتھ ریپ کے معاملے میں موت کی سزا کی پیشکش ہے۔مودی کابینہ کی میٹنگ میںیہ بھی فیصؒ ہ لیا گیا کہ ریپ کے معاملوں میں تیز جانچ اور سنوائی کے تمام اقدامات یقینی بنائیں جائیں گے۔پوکسو ایکٹ میں ترمیم کے بعد 16 سال سے کم عمر کی لڑکی سے ریپ کرنے پر کم از کم سزا 10سال سے بڑھاکر 20 سال کی گئی ہے۔قصوروار کو عمر قید کی بھی سزا دی جا سکتی ہے۔اتنا ہی نہیں اس تجویز میں یہ بھی پیشکش کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کی لڑکی سے ریپ کے وصوروار کو کم از کم 20 سال کی جیل یا نعمر قید کی سزا دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...

پی ایم مودی و امیت شاہ کی بھی جانچ ہونی چاہئے: جے رام رمیش

تامل ناڈو میں کانگریس کے لیڈر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی چیکنگ کا معاملہ طول اب پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ راہل گاندھی ہی کیوں؟ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ تامل ...

بی جے پی اقتدار میں آئی تو آئین اور جمہوریت کو ختم کر دے گی، آگے الیکشن نہیں ہوں گے! ملکارجن کھرگے

انگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اگر بی جے پی غلطی سے دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ ملک سے آئین اور جمہوریت کو تباہ کر دے گی اور مزید انتخابات نہیں ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدوار وکاس ٹھاکرے کی حمایت میں مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ...

وزیر اعظم مودی بدعنوانی سے نہیں لڑ رہے بلکہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کا منہ بند کرنا چاہتے ہیں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم میں بی جے پی کی سب سے بڑی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔ ’وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے کرپشن سے لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم مودی بدعنوانی سے نہیں لڑ رہے، بلکہ وہ اپوزیشن لیڈروں کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔‘ ...