بھٹکل میں کرناٹکا راجیہ اُتسوا دھوم دھام سےمنانے کا فیصلہ : پیشگی میٹنگ میں اے سی نے دی تفصیلی جانکاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th October 2017, 9:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ کی صدارت میں یکم نومبر کو منائے جانےوالے ریاستی تہوار ’’کرناٹکا راجیہ اُ تسوا‘‘ کی تیاریوں کو لے کرمنعقد ہوئی پیشگی میٹنگ میں امسال راجیہ اتسوا بڑی دھوم دھام سے منانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں اے سی صاحب نےکہاکہ ریاست کے دیگر علاقوں میں قومی و ریاستی تہوار وں کے موقع پر جس طرح کا جشن منایا جاتاہے ہمیں بھی اسی طرح یہاں منانا چاہئے ، جس کے لئے تمام محکمہ جات کے افسران لازماً شریک ہوتے ہوئے اپنے ساتھ دیگر عوام کو بھی ترغیب دیں۔ انہوں نے بتایا آفسران سے کہا کہ راجیہ  اتسوا کے موقع پر شمس الدین سرکل کو روشنی کے قمقموں سے  سے سجایا جائے تاکہ منظر حسین اور خوبصورت لگے۔ انہوں نے آج کی  میٹنگ میں غیر حاضر رہنےو الے  محکمہ جات کے افسران کو وجہ بتائو نوٹس بھیجنا کا حکم دیا۔

راجیہ اتسواکے دن پرائمری اور ہائی اسکول کے طلبا پر مشتمل ایک عظیم الشان ریلی شہر کے نیو انگلش ہائی اسکول کے صحن سے نکلے گی۔ شمس الدین سرکل اور قومی شاہراہ سے ہوتےہوئے نوائط کالونی کے تعلقہ انتظامیہ کے کھیل میدان پہنچے گی، ریلی جن راستوں سے گزرے گی ان سڑکوں کوسجانے کے علاوہ طلبا کے ہاتھوں میں پرچم ہونگے۔ اس موقع پر راجیہ اُتسوا کو بڑے اہتمام سے منانےکے لئے بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی طرف سے 10،000ہزارروپیوں کے عطیہ کا اعلان کیاگیا تو اے سی نے انتظامیہ کی طرف سے شکریہ اداکرتےہوئے آئندہ بھی تعاون دینے کی امید جتائی ۔ تعلقہ کھیل میدان میں پرائمری اور ہائی اسکول کے طلبا کے ذریعے ثقافتی پروگرام پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر انہوں نےکہاکہ راجیہ اتسوا کے موقع پر جن شخصیات کو ایوارڈ دیاجاتاہے اس کا انتخاب بی ای اؤ کی زیر نگرانی کمیٹی کرتی ہے ۔ میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ہیسکام کے آفیسر منجوناتھ، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک،سریندر کالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ،نیو نگلش ہائی اسکول کے صدرمدرس ایم کے نائک، رابطہ سوسائٹی کے  مناظر سکری، ہیلتھ آفسر ٹی،مورتی، بلدیہ کارگزار چیف آفیسروینکٹیش ناؤڈا، پی ایس آئی کوڈگونٹی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔