لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بھٹکل ودھان سبھاحلقہ کے  ووٹنگ مشینوں  کی جانچ شروع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th November 2018, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :19؍نومبر (ایس او نیوز)2019کو ملک میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ضلع و تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے  پیشگی  تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، اس سلسلے میں مختلف حلقوں کی ووٹنگ مشینوں، وی وی پیاٹ اور کنڑول یونٹس کی جانچ اور تیاری کے لئے الگ الگ ایام طئے کرتے ہوئے کام شروع کیا گیا ہے۔ 

لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے  بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کی ووٹنگ مشینیں، وی وی پیاٹ، کنٹرول یونٹس وغیرہ کی جانچ وغیرہ آ ج پیر کو  کاروار ڈپٹی کمشنر دفتر میں کی گئی، جانچ کا کام کل منگل کو بھی ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کام کے لئے  بھٹکل اور ہوناور تعلقہ جات کے 50سے زائد عملے کونامزد کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...