بھٹکل : یوم آزادی جوش وخروش اور خوبصورت طریقے پر منائیں : اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th July 2018, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :30/جولائی (ایس اؤ نیوز)  یوم ِزادی ایک قومی تہوار ہے ، کئی قربانیوں کے بعد آج ہم آزاد ہیں، اپنے مجاہدین کی یاد کرنا ہم سب کافرض بنتا ہے۔ قومی تہوار کو پورے جوش و خروش  اور خوبصورت طریقے سے منانے اسسٹنٹ کمشنر ساجد احمد ملا  نے اپیل کی۔

وہ یہاں پیر کو تحصیلدار دفتر میں منعقدہ 15اگست یوم ِ آزادی کے پروگرام کی پیشگی تیاریوں کے لئے بلائی گئی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ اے سی نے کہاکہ یوم آزادی کی مناسبت سے تعلقہ کی تمام دفاتر ، صحن اور آس پاس کے علاقوں کی صفائی کریں، افسران اور عملہ پاکیزگی کی طرف زیادہ توجہ دے ، 15اگست کو تعلقہ کے مختلف محکمہ جات میں قومی پرچم لہرائیں۔ اس دن متعلقہ محکمہ کے تمام افسران اور عملہ لازمی طورپر حاضر رہے۔ اگر کسی کو سخت ضرور ت ہے تو  پیشگی طورپر اعلیٰ افسران سے منظوری لیں۔ پلاسٹک کے جھنڈے استعمال نہ کریں تو بہتر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ 14اور15 اگست کو تمام محکمہ کے دفاتر کو بجلی کے قمقموں سے سجانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر تحصیلدار وی این باڈکر نے یوم آزادی کا پروگرام تعلقہ کھیل میدان میں منعقد کرنے کے لئے محکمہ جات کے درمیان مختلف ذمہ داریوں کی تقسیم کی۔ میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے افسران ، بھٹکل سی پی آئی کے ایل گنیش، پنچایت افسر سی ٹی نائک، بی ای اؤ ایم آر مونجی ، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الطاف کھروری سمیت مختلف اداروں کے ذمہ داران ، اسکول و کالج کے صدور مدرس، پرنسپال حضرات موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی