عید پر پہنی ساڑی تو ٹرولنگ کا شکار ہو گئیں حاملہ سوہا علی خان

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2017, 7:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عید پر بہت سی شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر پوسٹ کی ہیں، لیکن اپنے شوہر کے ساتھ ساڑی پہن کر پوسٹ کی گئی ایک تصویر کے لئے سوہا علی خان کو ٹرولنگ کا شکار ہونا پڑ گیا ہے۔منگل کو سوہا علی خان نے اپنے اسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں سوہا، اپنے شوہر کنال کھیمو کے ساتھ گلابی رنگ کی ساڑی پہنے نظر آ رہی ہیں۔سوہا علی خان حاملہ ہیں اور سوہا نے اپنی تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ کس پروگرام کے لئے سجی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ایسے میں ان کے بہت سے فالورس نے مان لیا ہے کہ سوہا بنگالی بچے کا غسل کی رسم کے لئے تیار ہوئی ہیں، کیونکہ سوہا کی ماں شرمیلا ٹیگور بنگالی ہیں۔زیادہ تر شائقین نے سوہا اور ان کے شوہر کی اس تصویر کی کافی تعریف کی ہے اور ساڑی میں آراستہ سوہا کافی خوبصورت نظر آ رہی ہیں لیکن کچھ لوگوں نے سوہا کو ”عید کی مبارکباد“نہ دینے اور ساڑی پہننے کے سبب اصلی مسلم نہ ہونے جیسے تبصرہ کئے ہیں۔سوہا کو کئی لوگوں نے عید کی مبارکباد نہ دینے کے لئے سنایا ہے لیکن جہاں کئی لوگوں نے سوہا کو طنز مارا ہے، تو وہیں کئی لوگوں نے سوہا کے اپنی پسند کے کپڑے پہننے کے حق کی بھی بات کی ہے۔سوہا کی اس پوسٹ پر ابھی تک 50000سے زیادہ تبصرے آ چکے ہیں۔چند ماہ قبل فاطمہ داغ شیخ کو بھی ان کے لباس کے لئے ٹرول کیا گیا تھا۔فاطمہ ان دنوں مالٹا میں اپنی آنے والی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“کی شوٹنگ کررہی ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...