شیوراج کی پیشن گوئی، بنگال سے ترنمول کانگریس کاجاناطے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 9:02 PM | ملکی خبریں |

بھوپال:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ بنگال میں ترنمول کانگریس کی وداعی طے ہے۔شیورج نے مزید بتایا کہ بنگال میں کیا ہو رہا ہے یہ اس بات کو واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ بنگال میں جمہوریت کس طرح خراب ہو رہی ہے اور آئین کی روح کو ختم کیا جا رہا ہے۔شیورج نے ممتا بنرجی پر مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کی وزیر اعلی نے بے مثال آئینی بحران پیدا کیا ہے۔شیوراج نے کہا کہ سی بی آئی اپنی مرضی سے شارداچٹ فنڈا سکیم کی تحقیقات نہیں کررہی ہے بلکہ معزز سپریم کورٹ کی ہدایات پر تحقیق کی جا رہی ہے۔
بی جے پی کے اشارے پر سی بی آئی کارروائی کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے شیوراج نے کہا کہ یہ جانچ کوئی آج کی نہیں ہے بلکہ 2014سے پہلے کی ہے۔شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس بنیاد پر انکوائری کی ہدایت کی ہے جس میں سب سے پہلے ایس آئی ٹی کی تشکیل ہوئی تھی اور جس میں ایس آئی ٹی کے سربراہ نے ایک دستاویزدیا تھا اور اگر سی بی آئی ان ہدایات کے تحت ان سے سوال کرنا چاہتی ہے تو سی بی آئی کو کس بنیاد پر روکا جا رہا ہے؟۔
بنگال پولیس اور حکومت پر سوالات اٹھاتے ہوئے شیوراج نے کہا کہ اگر سی بی آئی افسران کو پوچھ گچھ نہیں کرنے دینے کے بجائے گرفتار کرلیا جائے، پولیس ا سٹیشن میں بیٹھادیاجائے تو یہ جمہوریت کے خلاف ہے۔شیوراج نے پوچھا کہ سی بی آئی کی تحقیقات کے بعدممتاکوکس سے پھنسنے کا ڈرہے؟ تحقیقات میں تعاون کیوں نہیں کیاجارہا ہے؟ ممتا حکومت کا قدم سپریم کورٹ کی توہین ہے اور ہندوستان کی مرکزی ساخت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے اجلاسوں کو بنگال میں بھارتی جنتا پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث روکا جا رہا ہے۔ہیلی کاپٹر کو زمین پراترنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور کارکنوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔شیوراج نے کہا کہ مغربی بنگال میں اب ترنمول کا جاناطے ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...