لاپتہ وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا بیہوشی کی حالت میں پارک میں ملے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 11:21 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد،15؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) دن بھرغائب رہے وشوہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا بے ہوشی کی حالت میں احمد اباد کے ایک پارک میں ملے، انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔وی ایچ پی کے مطابق ،ان کے جسم میں شوگرکی کمی ہے۔پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ توگڑیا کو لے کر پیر کو دن بھر ہنگامہ مچا رہا۔ موصولہ اطلاعات کے بعد شوگر کم ہونے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔ انہیں سنجیونی 108 ایمبولینس سے اسپتال پہنچایا گیا۔دراصل توگڑیاسوموارکوصبح سے ہی لاپتہ تھے۔بتایاجارہاہے کہ ایک پرانے معاملے میں انہیں گرفتارکرنے کیلئے راجستھان پولس کی ایک ٹیم احمدآبادپہنچی تھی، تبھی سے توگڑیاکاکسی کوکوئی جانکاری نہیںتھی۔

اس سے قبل وی ایچ پی نے توگڑیا کی گرفتاری کا الزام لگاتے ہوئے دن بھر متعدد مقامات پر احتجاج کیا۔ جبکہ پولیس نے توگڑیا کی گرفتاری سے واضح طور پر انکار کیا تھا۔پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توگڑیا لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کی جارہی ہے۔گجرات میں احمد آباد، سورت، راج کوٹ اور جوناگڑھ میں وی ایچ پی کارکنان احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے بھی متصادم ہوگئے تھے۔ جبکہ توگڑیا کے بیٹے آکاش کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے لاپتہ ہونے کیلئے گجرات حکومت جوابدہ ہے۔

احمد آباد کے سولا پولیس تھانہ کے افسران کا کہنا تھا کہ توگڑیا کو گرفتار کرنے کیلئے شری گنگا نگر پولیس نے سولا پولیس کو وارنٹ دیا تھا، لیکن پولیس کی دبش کے دوران توگڑیا گھر میں نہیں تھے۔ پولیس اہلکاروں نے گرفتاری کی خبر کو افواہ قرار دیا تھا۔کرائم برانچ کے افسر جے کے بھٹ نے بتایا تھا کہ توگڑیا غائب ہیں، ہم وی ایچ پی دفتر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہے ہیں، ان کے ساتھ ایک دیگر شخص بھی لاپتہ ہے۔ انہیں کی تلاش کرنے کیلئے کرائم برانچ نے چار الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ وہ آٹو لے کر وی ایچ پی کے دفتر سے گئے تھے، ہم لگاتار وی ایچ پی لیڈروں کی تلاش میں ہیں اور انہیں ڈھونڈنے میں مدد لی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...