پروین توگڑیا نے کہا رام جنم بھومی پر رام مندر بناکر رہیں گے، اکتوبرمیں لکھنو سے اجودھیا کوچ کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2018, 12:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وشو ہندو پریشد سے باہر کئے جانے کے بعد انٹرنیشنل ہندو پریشد کا اعلان کرنے والے پروین توگڑیا نے کہا ہے کہ رام جنم بھومی پر رام مندر بناکر رہیں گے۔ ساتھ ہی کاشی متھرا اور اجودھیا تینوں کے لئے قانون بنائے جائے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 ختم کرو، کسانوں کو قرض سے آزاد کیاجائے اور سوامی ناتھن کمیشن کا نفاذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان روزگار کمیشن بنایا جائے، بے روزگاری بھتہ دیا جائے، اور ون رینک ون پنشن اسکیم نافذ کی جائے۔

پروین توگڑیا نے مزید کہا کہ گائے پر ایک قانون بنایاجائے، کسانوں مزدوروں کے لئے ایک قانون بنے اور اس کے فصلوں کا بیمہ کیا جائے۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اکثریت کی حکومت ہے، لیکن گئو رکشا کے لئے کوئی قانون نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکتوبر میں لکھنو سے اجودھیا کوچ کریں گے۔ 70 کروڑ کسانوں کے لئے ریلی نکالی جائے گی۔ 4 کروڑ نوجوانوں کے روزگار کے لئے تحریک چلائی جائے گی۔

اس سے قبل وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے سابق لیڈر پروین توگڑیا نے اپنی نئی تنظیم کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ توگڑیا نے اپنی نئی تنظیم کا نام انٹرنیشنل ہندو پریشد رکھا ہے۔ نام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم بنی ہے، وہ اپنا کام کرے گی۔ ٹیم بدلی ہے، لیکن تیور نہیں بدلے ہیں۔ نئی تنظیم کے بعد توگڑیا 26 جون کو اجودھیا بھی جائیں گے اوررام للا کا درشن (دیدار) کریں گے۔

انٹرنیشنل ہندو پریشد کے اعلان کے بعد پروین توگڑیا نے کہا کہ "انٹرنیشنل ہندو پریشد " نامی تنظیم ملک وبیرون ملک کے سبھی ذات، تجارت، زبان، ریاست، گروپوں، جنس کے ہندووں کے سماجی، مذہبی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی حقوق کے لئے کام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے سے چل رہے ہندو ہیلپ لائن، انڈیا ہیلتھ لائن، ایک مٹھی اناج، ہندو ایڈوکیٹس فورم اور یوتھ سوشو اکنامک ڈولیپمنٹ فورم بھی اب مزید تیزی سے کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہندو پریشد کے پورے ملک میں 500 سے زیادہ اضلاع ہوں گے۔

واضح رہے کہ وشو ہندو پریشد سے باہر ہونے کے بعد پروین توگڑیا نے وی ایچ پی چھوڑ کر نئی تنظیم بنانے کی بات کہی تھی۔ وی ایچ پی میں اپنے بے حد قریبی اورخاص راگھو ریڈی کے ہارنے کے بعد ناراض پروین توگڑیا منگل 17 اپریل سے احمد آباد میں غیرمعینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...