وشوہندو پریشد کے خلاف انٹرنیشنل ہندوپریشد، ٹیم بدلی ہے تیورمیں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: پروین توگڑیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 10:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے سابق لیڈر پروین توگڑیا نے اپنی نئی تنظیم کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ توگڑیا نے اپنی نئی تنظیم کا نام انٹرنیشنل ہندو پریشد رکھا ہے۔ نام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم بنی ہے، وہ اپنا کام کرے گی۔

ٹیم بدلی ہے، لیکن تیور نہیں بدلے ہیں۔ نئی تنظیم کے بعد توگڑیا 26 جون کو اجودھیا بھی جائیں گے اوررام للا کا درشن (دیدار) کریں گے۔انٹرنیشنل ہندو پریشد کے اعلان کے بعد پروین توگڑیا نے کہا کہ ’انٹرنیشنل ہندو پریشد ‘نامی تنظیم ملک وبیرون ملک کے سبھی ذات، تجارت، زبان، ریاست، گروپوں، جنس کے ہندووں کے سماجی، مذہبی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی حقوق کے لئے کام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے سے چل رہے ہندو ہیلپ لائن، انڈیا ہیلتھ لائن، ایک مٹھی اناج، ہندو ایڈوکیٹس فورم اور یوتھ سوشو اکنامک ڈولیپمنٹ فورم بھی اب مزید تیزی سے کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہندو پریشد کے پورے ملک میں 500 سے زیادہ اضلاع ہوں گے۔

واضح رہے کہ وشو ہندو پریشد سے باہر ہونے کے بعد پروین توگڑیا نے وی ایچ پی چھوڑ کر نئی تنظیم بنانے کی بات کہی تھی۔ وی ایچ پی میں اپنے بے حد قریبی اورخاص راگھو ریڈی کے ہارنے کے بعد ناراض پروین توگڑیا منگل 17 اپریل سے احمد آباد میں غیرمعینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔

اس دوران انہوں نے نریندر مودی حکومت پرحملہ بولا تھا۔ توگڑیا نے مودی حکومت کی کارکردگی کو مائنس 25 فیصد کی ریٹنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کی بیرون ممالک پالیسی بے حد خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ توگڑیا نے کہا تھا کہ بڑے خواب بیچنا ہی کافی نہیں ہے۔ قوم کی تعمیرکام کے حقائق پرمبنی تھا، جو بھی حقیقت میں نظرآنا باقی ہے۔

غورطلب ہے کہ پروین توگڑیا نے 14 اپریل کو تب وی ایچ پی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا، جب تنظیم کے بین الاقوامی صدرعہدہ کے لئے گڑگاوں میں ہوئے الیکشن میں انہیں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔ اس الیکشن میں توگڑیا کے حمایت یافتہ امیدوارراگھوریڈی کو ہماچل پردیش کے سابق گورنروی ایس کوکجے نے شکست دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...