کانگریس کے سینئر قائد پرتاپ چندر اشیٹی قانون ساز کونسل کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 12:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍دسمبر(ایس او نیوز) کانگریس کے سینئر قائد اور ساحلی علاقہ کے با اثر لیڈر پرتاپ چندر اشیٹی ریاستی قانون ساز کونسل کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب قرار دےئے گئے ۔ آج صبح جیسے ہی سیشن کاآغاز ہوا عبوری چیرمین رہے بسواراج ہورٹی نے چیرمین کی انتخابی کارروائی شروع کی ، بعد ازاں چیرمین کے انتخاباب میں ایک امیدوار ہونے کی وجہ سے قانون ساز کونسل کے چیرمین کے طور پر چندراشیٹی کو منتخب قرار دیا گیا ۔نومنتخب چیرمین چند ر اشیٹی کے بلا مقابلہ اور اتفاق رائے سے منتخب ہونے پر حکمران اور اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے میز تھپتھپا تے ہوئے استقبال کیا ۔ بعد ازاں کونسل کی قائد جئے مالا،نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور ، دیہی ترقیات وپنچایت راج کے وزیر کرشنابائرے گوڈا اور ایس آر پاٹل پرتاپ چندرا شیٹی سے مصافحہ کرتے ہوئے انہیں چیرمین کی کرسی تک لے گئے ۔ اس وقت عبوری چیرمین رہے بسواراج ہورٹی نے نو منتخب چیرمین پرتاپ چندر شیٹی کو چیرمین کی کرسی پر بٹھاتے ہوئے چیرمین کی ذمہ داریاں ان کے حوالے کیں اوراراکین کونسل کی سیٹوں میں بیٹھ گئے ۔ پرمیشور نے نومنتخب چیر مین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بسواراج ہورٹی بطور چیرمین اصولوں کے دائرہ کار میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ کونسل کو انتہائی عقیدت سے دیکھنے والے ہورٹی انتہائی ملنسار رہے ہیں ۔ ان کے والد بھی 1952ء میں کونسل کے رکن بنے تھے۔سینیارٹی کی بنیاد پر کانگریس ہائی کمان نے پرتاپ چندرا شیٹی کو منتخب کیا ہے ۔ انہوں نے 1987ء تا1993ء 4مرتبہ ایوان زیریں اورتین مرتبہ ایوان بالا میں خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی فیصلوں میں اچانک کیسے تبدیلی آتی ہے ۔ اس کی ایک مثال پرتاپ چندرا شیٹی ہیں ۔ انہوں نے کبھی بھی چیرمین کا عہدہ طلب نہیں کیا ۔ اس کے باوجود انہیں یہ عہدہ ملا ۔ کونسل کی قائد جئے مالا ،اپوزیشن لیڈر کوٹا سرینواس ، پجاری ودیگر نے نو منتخب چیرمین کو مبارکباد ی دیتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...