آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی تقریر کی چند اہم باتیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2018, 11:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی جمعرات کو ناگپور پہنچے ۔ پرنب مکھرجی نے یہاں آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر میں جو تقریر کی وہ ہرطرف موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ مکھرجی کے نظریات اور مثبت باتوں نے ان کی تقریر کو خاص بنادیا ہے۔ مکھرجی نے رواداری ، اتحاد اور تنوع کو ہندستان کی سب سے بڑی پہچان قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ ہمیں ایسے ملک کی تعمیر کرنی ہے جہاں لوگوں کے اندر خوف نہیں ہو اور سب متحد ہوکر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔

سابق صدر جمہوریہ کی تقریر پر سیاسی بیان بازیوں کا دور بھی شروع ہوگیا ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو نے پرنب مکھرجی کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرنب دا اور آر ایس ایس سربراہ کی تقریروں میں ایک دوسرے کیلئے عزت صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں لیڈروں نے ملک کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔ جبکہ ادھر کانگریس کے لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے پرنب دا کی قریر کو آرایس ایس ہیڈ کوارٹر میں سنگھ کو ہی آئینہ دکھانے والے قرار دیا ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر کی چند اہم باتیں:

ہندوستان کی طاقت اس کی رواداری اور تنوع ہے ، ہم اپنی تنوع کا جشن مناتے ہیں۔

ہمیں اپنی تنوع پر فخر کرنا چاہئے، ہمارا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور ہم اس طاقت کو سمجھتے ہیں۔

اگر رواداری، نفرت اور جارحیت ہمارے مزاج میں آئی ، تو ہماری قوم پرستی کی اصل شکل و صورت دھندلی پڑنے لگے گی۔

ہمیں تشدد اور غصہ کو چھوڑ کر لوگوں کے اندر بیٹھے خوف کو دور کرنا ہے۔

ہماری قومی شناخت ہمارا تنوع ہے، جس میں ہماری مختلف زبانیں ، مختلف ثقافت اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

ہندستان ہمیشہ ایک کھلی سوچ کا سماج رہا ہے اور اس کا ثبوت ہمارے مذہبی گرنتھ اور ہماری ثقافت ہے۔

ہمارے آئین میں نیشنلزم بہتا ہے ۔ ہندوستانی نیشنلزم کی بنیاد آئینی حب الوطنی ہے۔

ہمیں ایسے ملک کی تعمیر کرنی ہے ، جہاں لوگوں کے اندر خوف نہیں ہو اور سب متحد ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔

ہمارے آئین میں ملک کے تمام شہریوں کو یکساں حقوق دئے گئے ہیں ۔

ہماری قدیم اور پروقار ثقافت نے ہمیں ایک دھاگے میں بندھے رہنے کی تعلیم دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...