مضبوط پرائمری تعلیم کے لئے صدر ہند کی آواز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔28؍اگست(ایس او نیوز) ملک میں مضبوط اعلیٰ تعلیمی طرز کی تعمیر کے لئے صدر ہند پرنب مکھرجی نے مضبوط پرائمری اور سکینڈری تعلیم کی آوازدی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان2030تک دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں نوجوانوں کی آبادی زیادہ سے زیادہ ہوگا۔ دنیا بھر میں مختلف کاموں کے لئے پوری دنیا میں ہندوستانی نوجوانوں کا بہت زیادہ ڈیمانڈ ہوگا۔اگر ابتدائی پرائمری اور سکینڈری سطحوں پر معیاری تعلیم فراہم کی جائے تو ہی اعلیٰ تعلیم،نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کی ضرورت پوری کرے گی۔ ہفتے کو وہ اسکان میں اکشے یاترافاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا ہندوستان کے سماجی ڈھانچے کے سبب بہت زیادہ موافقتیں ہیں۔ابتدائی پرائمری اور سکینڈری سطح پربچوں کی فاقہ کشی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔اس لئے ان سطحوں پرفاقہ کشی کو ختم کرنے کے لئے ہر کوشش کی جائے۔ہر بچے کو تعلیم فراہم کی جائے۔صدر نے مزید کہا کہ اسکان بنگلورو نے کئی اسکولی بچوں کی فاقہ کشی کوختم کرنے کے لئے ایک اہم کردار اداکیاہے۔ایسے قابل تعریف کاموں کی حمایت کی جائے تاکہ عالمگیرتعلیم کا آئینی جذبہ حقیقت میں بدل جائے۔وزیراعلیٰ سدارامیا نے اکشے پاترا کو ایک بڑا سوشیل انڈرٹیکنگ بتایا۔انہوں نے کہا کہ اکشے پاترا کی ترغیب سے کرناٹک حکومت نے اکشراداسواہا دوپہرکے کھانے کی اسکیم کا آغاز کیا۔کرناٹک سے خواندگی کی شرح2001میں66.64فیصدتھی۔2004میں یہ75.60فیصدتک پہنچ گئی۔اقتصادی طورپرپچھڑے علاقوں میں پرائمری تعلیم کیلئے کئی بچوں کا اندراج کیاگیاہے۔ اکشے پاترا اوراکشراداسوہا اسکولوں میں نہ صرف خواندگی کی اچھی شرح کو یقینی بنایابلکہ اسکولوں میں جنسی عدم مساوات کو گھٹایاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...