کتا کاٹنے سے زخمی افراد کے علاج میں کوتاہی۔رکن پارلیمان پرہلاد جوشی نے ہبلی کیمس اسپتال میں ڈاکٹرکو لتاڑا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 2:29 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی 25؍فروری (ایس او نیوز) یہاں سے قریب نوول گُند کی مارکیٹ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے چار افراد بہت زیادہ زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ہبلی کے کیمس اسپتال میں داخل کیا گیا۔ مگر الزام ہے کہ وہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے ان زخمیوں کے علاج میں کوتاہی برتی جس کی اطلاع ملنے پر دھارواڑ کے رکن پارلیمان پرہلاد جوشی نے اسپتال پہنچ کر ڈاکٹر کو لتاڑ سنائی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آوارہ کتّے کے کاٹنے سے رامپّا پوجار، ہنومنتھپّا بارکیر، شیوپّا کوچگیری اور گروشانتپّا بینڈی گیری بہت زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ جب انہیں کیمس میں داخل کیاگیا تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے ان کی صحیح دیکھ ریکھ نہیں کی اور اسپتال میں انجکشن موجود رہنے کے باوجود انہیں یہ مہنگے انجکشن باہر سے خریدنے پر مجبور کیا۔ یہ بات جب ایم پی پرہلاد جوشی کے علم میں لائی گئی تو انہوں نے اسپتال پہنچ کر ڈاکٹر کی خوب سرزنش کی اور سوال کیا کہ جن غریب زخمیوں کی جیب میں ایک روپیہ موجود نہیں ہے ان کو ہزاروں روپے انجکشن خریدنے پر کیوں مجبور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح غریب مریضوں کو مفت علاج فراہم نہ کر کے ان پر مالی بوجھ ڈالنے کا کام کرنے والے ڈاکٹروں کو معطل کروانے کی کارروائی سے بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔