رجنی کانت کی فلم کالا پر کرناٹک میں پابندی ، اداکار پرکاش راج نے کہا : نہیں رکنی چاہئے ریلیز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th June 2018, 11:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،04؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) رجنی کانت کی فلم کالا پر کرناٹک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فلم اداکار پرکاش راج نے اس پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ریاستی حکومت کو کٹگھرے میں کھڑا کرتے ہوئے یہ سوال بھی کیا کہ کیا فلم کالا کے ساتھ بھی ویسا کیا جائے گا ، جیسا فلم پدماوت کے ساتھ کیا گیا ۔

پرکاش راج نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کاویری تنازع کا فلم سے کیا لینا دینا ہے ؟ ہمیشہ ایسے معاملوں میں فلموں کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے ؟ ۔ کیا جے ڈی ایس اور کانگریس لوگوں کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے دیں گی ، جیسا بی جے پی نے پدماوت کیساتھ کیا یا پھر وہ عام لوگوں کو یقین دلائیں گی کہ انہیں ان کا منتخب کرنے کا حق دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رجنی کانت کی فلم کالا سات جون کو ریلیز ہونے والی ہے ۔ رجنی کانت کی فلم کو لے کر جنوبی ہندوستان میں جس طرح کا کریز رہتا ہے ، اسے دیکھتے ہوئے یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ فلم کی ریلیز ٹلنے سے کافی زیادہ نقصان ہوگا۔ فلم میں رجنی کانت کا رول جھگیوں میں رہنیو الے لوگوں کے لیڈر کا ہے جو ایک گینگسٹر بن جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔