تحریروتقریر کی مشق درسیات کا اہم باب ہے،اسے نصاب تعلیم سے خارج نہ سمجھیں:شمس تبریز قاسمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th August 2016, 2:41 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دیوبند27 اگست (سمیر چودھری/ایس او نیوز) داخل نصاب کتابوں میں مہارت حاصل کرنے اور درسیات پر مکمل توجہ دینے کے ساتھ تحریر تقریر کی مشق بھی انتہائی ضروری ہے،تحریر وتقریر میں مہارت حاصل کرنا،اس شعبہ میں محنت کرنا درسیات کاہی جز ہے،یہ نصاب تعلیم کا حصہ ہے کیوں کہ سلیس اور شگفتہ زبان جانے بغیر آپ کامیاب اور مقبول مدرس نہیں بن سکتے ہیں تو وہیں مذہب اسلام کو دوسروں تک پہونچانے، قرآن وحدیث اور فقہ کے پیغام سے دوسروں کو روشناس کرانے کیلئے قلمی صلاحیت سے لیس ہونا ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار دارالعلوم دیوبند میں زیر تعلیم طلبہ مظفر پور،سیتامڑھی،ویشالی وشیوہرکی انجمن نادیۃ الاصلاح کے افتتاحی پروگرام سے ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر نوجوان صحافی شمس تبریزقاسمی نے کیا، انہوں نے طلبہ کو دوست کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ طالب علمانہ زندگی میں انجمن کے پروگرامس کو اہمیت دیں،اس میں لازمی شرکت کریں،انجمن کے تحت نکلنے والے پرچے میں لکھنے کا اہتمام کریں،مجھے ان انجمنوں سے بہت معاونت ملی ہے،میں نے لکھنے اور پڑھنے کا ہنر انہیں انجمنوں سے سیکھاہے۔مفتی شمس تبریز قاسمی نے جامعۃ الشیخ حسین احمد المدنی میں طلبہ کی انجمن سے خطاب کرتے ہوئے بھی انہیں زبان وادب پر توجہ دینے کی نصیحت کی اور کہاکہ تحریروتقریر کی مشق کو خارج نصاب سمجھنے کے بجائے آپ درسیات کا اہم جز سمجھیں اور اس پر بھی توجہ،اس موقع پر سیتامڑھی کے طلبہ نے نوجوان صحافی شمس تبریز قاسمی کا خصوصی استقبال کیا اور کہاکہ ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ وہ اس انجمن کے متحرک رکن رہے ہیں اور آج صحافت میں سرگرم کرداراداکررہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا سمیع الدین قاسمی صاحب نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم دین سیکھنے کا مقصد دوسروں تک اسلام کو پہونچانا ہے اور اس کیلئے آپ کوئی بھی ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔پروگرام کی صدارت مولانا عباداللہ عمیس قاسمی صاحب استاذ جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند نے کی،اس موقع پردہلی سے تشریف لائے مولانا عامر ظفر قاسمی بھی موجود تھے، کولکاتا سے تشریف لائے مولانا مختار صاحب کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
قبل ازیں محمد عامر کی تلاوت کلام پروگرام کا آغاز ہوا،محمد حید ر نعت پیش کیا،وحید الزماں اور محمد تنویر نے تقریر پیش کی،ناظم انجمن راشد انور تحریک صدارت پیش کیا،صدر انجمن عاصم جمال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کا فریضہ محمد امام الدین نے انجام دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔