راجناتھ کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لیے پہلے 26گھنٹے کے لیے کاٹی گئی بجلی، ہنگامے کے بعدسپلائی بحال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 12:29 PM | ملکی خبریں |

بھوپال20؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کرنے کے لیے ستنا کے مقامی انتظامیہ نے تقریباََ20دیہات کی بجلی 26گھنٹے کے لیے کاٹ دی۔ستنا میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے اور وہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔بجلی کاٹنے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں زبردست ناراضگی ہے۔مدھیہ پردیش وسطی کے علاقے بجلی کی تقسیم کمپنی نے اخبارات میں اشتہارات جاری کرکے کہاکہ20مئی کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے کوٹھی شہر آمد پر ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے لئے منتخب جگہ کے قریب سے گزر رہی 11 کیوی راجیو گاندھی فیڈر گلا اور 11کیوی پمپ فیڈر گلا میں 19 مئی شام چار بجے سے لے کر 20 مئی شام چھ بجے تک کے لئے بجلی کاٹی جا رہی ہے۔اس سے متعلق مقامات کے دیہی متاثر ہوں گے۔تاہم بجلی کمپنی نے اس کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر افسوس بھی ظاہر کیا گیا ہے۔حالانکہ مقامی لوگوں کے زبردست مخالفت کرنے کے بعد آج صبح تین بجے بجلی بحال کر دی گئی تھی۔ابھی وزیر داخلہ دوسرے راستے سے ستنا جائیں گے جہاں وہ ٹھاکر رنمت سنگھ کی مورتی کی نقاب کشائی کریں گے۔ٹھاکر رنمت سنگھ نے 1857 کی جنگ آزادی میں انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی۔بتا دیں کہ ستنا میں اس وقت بہت گرمی پڑ رہی ہے اور بجلی کاٹنے کے فیصلے کو لے کر دیہاتیوں میں زبردست ناراضگی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی وی آئی پی کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشان کیا گیا ہو۔فروری2016میں سریش پرمار نام کے ایک کسان نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے لیے حکام نے اس کی پوری گیہو ں کہ فصل کٹوا دی تھی۔اس کی وجہ سے کسان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...