شیوسیناکاسنگین الزام،اپوزیشن کی آوازدبانے کے لیے طاقت اور پیسہ استعمال کیا جا رہا ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 11:46 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) شیوسینانے اپنے ترجمان ’’سامنا‘‘میں شائع اداریہ میں بی جے پی پرنشانہ لگایاہے ۔اس کے ساتھ ہی حکومت پرا س نے سنگین الزام بھی لگائے ہیں۔بلدیاتی ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد بی جے پی کو نشانے پر لیتے ہوئے شیوسینا نے ہفتے کوکہاکہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت اور دولت کا استعمال کیا جا رہا ہے اوربدعنوان' طریقوں سے الیکشن جیتے جا رہے ہیں۔شیوسیناکے ترجمان ’’سامنا‘‘میں شائع اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جہاں سیاسی اپوزیشن کی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے۔تمام ممکنہ بدعنوان طریقوں سے الیکشن جیتے جا رہے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی آوازوں کو دبانے کے لئے طاقت اور دولت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اس قسم کا ماحول ملک، جمہوریت اور آزادی کے لیے خطرناک ہے۔ مہاراشٹر میں مرکز اور بی جے پی کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شیو سینا ہے۔تاہم پارٹی نے بہت سے مسائل پر ناقابل اعتماد رویہ اپنایاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔