ریاستی کابینہ توسیع میں مزید تاخیر کا امکان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 10:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور۔23اپریل (ایس او نیوز؍ صدیق آلدوری)ریاستی کابینہ کے خالی عہدوں کی بھرتی اس مہینہ میں کئے جانے کے جو امکانات تھے اب ان میں تاخیر ہوسکتی ہے۔وزیراعلیٰ سدارامیا جو اس سلسلہ میں ہائی کمان سے مشورہ کے لئے دہلی گئے ہوئے تھے ۔ وہ آج دن بھر وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ وزراء اعلیٰ کی قیادت میں منعقدہ نیتی آیوگ کے اجلاس ہی میں مصروف رہے ۔ یہ اجلاس جس میں ملک بھر کی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ شریک ہیں آج کافی دیر تک جاری رہا اور وزیراعلیٰ سدرامیا دہلی کے کانگریس قائدین سے آج ریاستی کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر بات چیت نہیں کرپائے ۔آج وزیراعظم کی طلب کردہ نیتی آیوگ کانفرنس میں جی ایس ٹی بل، کاشت کاروں کی معاشی ترقی ، ڈجیٹل انڈیا اور دیگراہم امور پرکافی دیر تک بحث جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ سدارامیا اس کانفرنس میں شرکت کیلئے گزشتہ رات ہی دہلی روانہ ہوگئے تھے او رریاست میں سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ آج وہ کانگریس ہائی کمان لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اور ریاستی کابینہ کے خالی عہدوں کی بھرتی سے متعلق ان لیڈروں سے مشورہ اور منظوری حاصل کریں گے ۔ خود سدارامیا نے بھی دو دن قبل کہا تھا کہ اس مہینہ کابینہ کے خالی عہدے بھرتی کرنے کے سلسلہ میں وہ دہلی کے پارٹی لیڈروں سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔ یہ اجلاس آج دیر تک جاری رہنے سے وہ ہائی کمان لیڈروں سے ملاقات کئے بغیر ہی بنگلورلوٹنے والے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...