مثبت فکر اورتوانائی سے ملک کی ترقی ہوتی ہے:ارون جیٹلی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th January 2019, 2:45 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:17/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مودی حکومت کے ناقدین کو بات بات پر احتجاج کرنے والا بتاتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو ان پر جھوٹ گھڑنے اور ایک منتخب حکومت کو کمزور کرکے جمہوریت کو برباد کرنے کا الزام لگایا۔ طبی معائنہ کے لیے امریکہ دورہ پر گئے ارون جیٹلی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور اختلاف کا حق جمہوریت کا اہم حصہ ہیں، نہ کہ جھوٹ، کذب بیانی اور آئینی ادارہ کی بربادی ۔وزیر نے ان لوگوں پر نشانہ لگایا جن کا اعتقاد ہے کہ :’یہ حکومت ’کچھ‘ اچھا نہیں کر سکتی‘۔ انہوں نے کہا کہ مثبت ذہنیت اور توانائی سے ملک کی تعمیر ہوتی ہے نہ کہ بات بات پر احتجاج کرنے والوں سے ۔ایک فیس بک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ بار بار جھوٹ گھڑنے کا کوئی افسوس نہیں ہوتا۔ اگر وہ ملک کے مفادعامہ کے خلاف چلے جاتے ہیں تو وہ دلیل بھی گڑھ سکتے ہیں۔اقتصادی طور پر کمزوراعلیٰ برادری کے لوگوں کے لئے 10 فیصد ریزرویشن اور رافیل دفاعی سودے سمیت کئی مسائل پر سیاسی جماعتوں کی مذمت کا حوالہ دیتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ بات بات پر مخالفت کرنے والوں کا خیال ہے کہ نریندر مودی زیر قیادت حکومت کے ہر قدم کی مخالفت ہونی چاہئے۔ انہوں نے جسٹس لوہیا کیس، سی بی آئی مسئلہ، آر بی آئی بحث، عدالتی سرگرمی سے منسلک دیگرقضیہ جات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین نے کس طرح سے حکومت کے خلاف مہم چلا رکھی ہے، وہ خود قابلِ مذمت ہے۔کانگریس یا کسی دوسرے اپوزیشن پارٹی کا نام لئے بغیر جیٹلی نے کہا کہ سیاسی نظام میں کچھ لوگ ہیں جو سوچتے ہیں کہ ان کی پیدائش حکومت چلانے کے لئے ہو ئی ہے ۔اس سے راست طور پرراہل گاندھی نشانہ پر تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ نظریاتی طور پر کمیونزم اور ماؤ نوازفکر کا حصہ ہیں ان کے لئے ظاہری طور پر این ڈی اے حکومت مکمل طور پر ناقابل قبول ہے؛ اس لیے بات بات پر احتجاج کرنے والا نیا گروپ ابھرتا ہے جو مسلسل پروپیگنڈے کرتا ہے۔ جسٹس لوہیا کی غیر وقتی موت کے تئیں تنازعہ کے تناظر میں جیٹلی نے کہا کہ بات بات پر مخالفت کرنے والوں کی طرف سے عوامی طور پر مبینہ طور پر رکھے گئے ہر سچائی من گھڑت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج کی دل کا دورہ پڑنے سے قدرتی موت ہوئی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...