پرتگال نے کروئشیا کو شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th June 2016, 12:17 PM | اسپورٹس |

پیرس، 26؍جون(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )فرانس میں کھیلے جانے والے یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال نے کروئشیا کو شکست دے دی ہے۔جمعرات کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں کیکارڈو کواریسما نے کھیل کا وقت ختم ہونے کے بعد اضافی ٹائم کے اندرگول بنایا۔کھیل کے 117ویں منٹ پر گول ہوا تاہم میچ میں ٹیموں کی جانب سے تخلیقی صلاحتیوں کی کمی نظر آئی۔پرتگالی ٹیم کے کوچ فرنینڈو سانتوز کہتے ہیں کہ پرتگال نے مکمل طور پر کنٹرول کی کوشش کی لیکن کروئشیا نے انھیں ایسا نہیں کرنے دیا۔کروئشیا کے کوچ اینتی کاسی نے کہا بالکل میں اداس ہوں، ہمارے پاس میچ برابر کرنے کا ایک اچھا چانس تھا۔ہم جانتے تھے کہ اگر ہم نے پرتگال کو ہرا دیا تو ہمارا مقابلہ پولینڈ سے ہو گا، لیکن یہ ٹورنامنٹ ہے۔ ہم نے ہمیشہ مصبوط ٹیموں کے خلاف کھیلا ہے۔انھوں نے مزید اپنی شکست تسلیم کی اور کہا کہ پرتگال کے پاس سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اگر ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے کوئی فیورٹ ٹیم ہے تو وہ اب پرتگال ہی ہے۔اینٹی کاسی کہتے ہیں کہ120منٹ تک ہم بہت اچھا کھیلتے رہے اور میچ ہمارے کنٹرول میں رہا،کوئی چانس نہیں دیا سوائے آخری کے اور وہ ہماری غلطی تھی اور اس کی ہمیں سزا ملی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...