جگتیال میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کاشاندار کانفرنس ؛ خون کے آخری خطرے تک فسطائی طاقتوں کو جواب دیا جائیگا ؛ مقررین کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd October 2017, 12:45 PM | ملکی خبریں |

جگتیال 23/اکتوبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام تلنگانہ کے  شہر جگتیال میں کے اے آر فنکشن حال میں"ہمیں بھی کچھ کہنا ہے"کے موضع پرایک عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام کیا گیا،جس میں ریاست تلنگانہ کے گوشہ گو شہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ 

 کانفرنس کی شروعات ترانہ ہند "سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا"سے ہوئی اور تمام نے کھڑے ہوکر اسکا احترام کیا۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا دکن زون کے سیکریڑری جناب محمد عارف احمد نے استقبالیہ کلمات کے ساتھ کانفرنس کی غرض و غایت بیان کی اور تلنگانہ ریاست میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کارکردگیوں کو عوام کے سامنے  پیش کیا۔اس مو قع پر اپنے خطاب میں قومی سیکریٹری جناب انیس احمد نے ملک بھر میں جاری پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مہم"ہمیں بھی کچھ کہنا ہے" کے باے میں کہا کہ اس مہم کو ملک بھر میں زبردست حمایت حاصل ہورہی ہے،کیرالہ،تامل ناڈو اورکرناٹک میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ایسا ہی ماحول پورے ملک میں مسلمانوں،دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات میں دکھائی دے رہا ہے۔کیونکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک سماجی تحریک ہے جو پچھلے پچیس سالوں سے عوام کے بیچ میں رہکر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے جسکی وجہ سے عوام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔حال ہی میں آر ایس ایس ایجنڈے کے تحت پاپولر فرنٹ آف انڈیاکو بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے جس میں کچھ فسطائی میڈیا کے ذریعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیاپر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں۔اسکے خلاف پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے پورے ملک میں عوام کے سامنے سچائی لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت عظیم الشان عوامی کانفرنس  ملک کے کئی حصوں میں  منعقد کررہی ہے۔

جگتیال کی یہ عظیم الشان عوامی کانفرنس جگتیال کے منی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی لیکن یہاں کی فسطائی طاقت کے دباو میں آکر محکمہء پولیس نے اس کانفرنس کو اجازت نہیں دی۔اسی وجہ سے ہم نے یہ فیصلہ لیا کے ہم یہ کانفرنس اے آر گارڈن میں منعقد کرینگے۔ انیس احمد نے یہ بات واضح کی کہ ہم قانون کی عزت کرتے ہوئے ملک کے لئے آخری خون کے قطرے تک فسطائی طاقتوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھینگے۔اسی طرح تلنگانہ ریاستی صدر جناب عبدالحد صاحب نے بتا یا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف  میڈیا کے ایک طبقے کے ذریعہ غلط بیانی کی مہم جاری ہے۔

 پاپولر فرنٹ آف انڈیا چیئرمین جناب ای ابوبکر صاحب نے بتایا کہ  پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف ماحول تیار کرنے کو لے کر  وزارت داخلہ، قومی سلامتی مشیر اور قومی تفتیشی ایجنسی کو میمورنڈم سونپا  گیاہے۔جس میں متعلقہ حکام سے غیر جانبدارانہ و منصفانہ کاروائی اور تنظیم کی سرگرمیوں کو روکنے کے مبینہ اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میمورنڈم میں پاپولر فرنٹ کے چیئرمین نے تنظیم کو نشانہ بنائے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ طاقتیں ’’ہماری سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لئے حکومت پر دباؤ بنانے کے ارادے سے ہمارے خلاف شک و خوف کا ماحول تیار کرنے میں لگی ہوئی ہیں‘‘۔میمورنڈم میں، وزارت داخلہ کو سونپی گئی این آئی اے کی مبینہ رپورٹ میں تنظیم کے خلاف عائد کردہ تمام الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔ چیئرمین نے میڈیا رپورٹوں کو عوام کے درمیان پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی تصویر خراب کرنے کی مہم کا حصہ بتایا۔میمورنڈم میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ پاپولر فرنٹ ایک ملک گیر تحریک ہے۔ جو ملک بھر میں موجود اپنے ہزاروں ممبران اور لاکھوں حامیان کے ساتھ غریب اور پسماندہ طبقات کی تقویت اور صحت بیداری اور تعلیم جیسی خدمات کو فروغ دے کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ دار بن رہی ہے۔ میمورنڈم میں وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی ہے کہ ’’وزارت اس قسم کے معاملات کو صحیح سے سمجھے اور تفتیشی و خبررساں ایجنسیوں کو غیر جانبداری کے ساتھ چھان بین  کرنے کی ہدایت دے کر انصاف کو یقینی بنائے۔

کانفرنس میں ممبئی ہائی کور ٹ کے سابق جسٹس بی جی کولسے پاٹل صاحب نے اپنا ایک بیان رکارڈ کرکے بھیجا تھا جسکو عوام کو سنایا گیا جسمیں انہوں نے اس کانفرنس کی بھرپور تائید کرتے ہوئے  فسطائی طاقت آر ایس ایس کے خلاف متحد ہونے کی بات بتائی۔

جگتیال کے موجودہ رکن اسمبلی جناب ٹی جیون ریڈی صاحب نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی بھرپور حمایت کی اور آنے والے وقت میں بھی ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

 ریاستی صدرومنس فرنٹ آف انڈیاآندھراپردیش محترمہ طاہرالنساء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہماری مائوں  اور  بہنوں کو اس بات کی تربیت دینے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے تیار کریں اورپاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی سماجی تنظیم کا حصہ بنائیں ۔اسی طرح ہائی کورٹ اڈوکیٹ جناب وی رگھوناتھ صاحب، پاپولر فرنٹ آف انڈیادکن زون صدرجناب افسر پاشاء صاحب ،سید احمد وامز ندوی پروفیسر دارالعلوم حیدرآباد،جناب سید سراج الدین منصور صاحب نائب صدر بلدیہ جگتیال،ایم راجکمار نائیشنل آرگانائز آر کے پی،کائیتی شنکر صدر کے این ایس پی جگتیال،جناب محمد شرف الدین صدر تبلیغی جماعت جگتیال،محمد معین الدین صاحب صدر میانگو مارکٹ،ہائی کورٹ اڈوکیٹ جناب خالد صیف اﷲصاحب،جناب محمد امین الدین صاحب صدر اے آئی ایم آئی ایم جگتیال،پاسٹرلزارس جگتیال،مولانا مشتاق احمد جامع مسجد جگتیال،مولانا رفیق احمد مرکزی کمیٹی ممبر آل انڈیا امامس کونسل نے بھی اپنے اپنے خیالات پیش کئے ۔ آخیرمیں ریاستی خازن جناب شیخ ساجد صاحب نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...