اقلیتی تعلیمی پروگرام میں آندھرا پولیس کے ذریعہ زیادتی کی پاپولر فرنٹ نے کی مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2018, 4:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے آندھرا پردیش میں پاپولر فرنٹ کے ایک تقسیمِ اسکالرشپ پروگرام میں کچھ پولیس افسران کی خلل اندازی اور جھوٹے الزامات میں تنظیم کے زونل سکریٹری و دیگر ضلعی لیڈران کی من مانی گرفتاری اور انہیں زدوکوب کرنے کے طریقے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محمد علی جناح نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ شری چندربابو نائڈو سے ریاست کے اندر اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کے اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے پنگانور علاقے میں ایک تعلیمی پروگرام کے دوران جو کچھ واقع ہوا،وہ طلبہ اور بے گناہ لوگوں پر پولیس کے ذریعہ اپنی طاقت کا بے جا استعمال ہے۔ واضح رہے کہ سمیہ ہال میں اسکالرشپ تقسیم کا ایک یک روزہ پروگرام رکھا گیا تھا، جس میں طلبہ کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ، کاؤنسلنگ و دیگر ترغیبی سیشن شامل تھے۔ دورانِ پروگرام جب پنگانور تھانہ کے سب-انسپیکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل نے شرکاء کی تصویریں لے کر انہیں خوفزدہ کرنے اور پروگرام کو متاثر کرنے کی کوشش کی،تو منتظمین نے مداخلت کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ یہ ایک عوامی پروگرام ہے اور انہیں ان کے ذریعہ لی گئی تصویریں دینے میں خوشی محسوس ہوگی، اور انہوں نے تصویرں دے بھی دیں۔ ایک وقت کے لیے لگا کہ معاملہ حل ہو گیا، لیکن افسران اس کو اتنی آسانی سے رفع دفع ہونے دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ اس وقت منتظمین اور طلبہ کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہی افسران تھوڑی دیر کے بعد پھر واپس آئے اور تمام انتظامات کی بے حرمتی کی اور بے قصور لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ افراد میں پاپولر فرنٹ کے زونل سکریٹری محمد عارف احمد اور پاپولر فرنٹ پنگانور کے ضلعی صدر فیاض احمد بھی شامل ہیں۔ انہیں فی الحال پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے جھوڑے الزام میں عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

پاپولر فرنٹ کی اسکالرشپ اسکیم ملک میں ایک منفرد قسم کی اسکیم ہے اور ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مسلمانوں اور دیگر محروم طبقات کے ہزاروں غریب و ہونہار طلبہ اس سے استفادہ کر چکے ہیں۔ پولیس کی اس طرح کی غنڈہ گردی کو ملک کے پسماندہ طبقات کی تعلیمی تقویت کی کوششوں پر حملے کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ ایک مہذب سماج اور سیکولر جمہوری اقدار کا دم بھرنے والی حکومت کے لیے یہ بڑی شرم کی بات ہے۔ اس لیے ہم چندربابو نائڈو حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کی زیادتی کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کرے اور چاروں بے قصور گرفتار افراد کی غیرمشروط رہائی کے لیے ضروری اقدام کرے۔ پاپولر فرنٹ پولیس کی اس کھلی من مانی کے خلاف جمہوری و قانونی طریقوں سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم تمام شہریوں سے پولیس کی اس زیادتی کے خلاف باہر آنے کی اپیل کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔