عوامیت پسندی سے ہٹلر جیسے نجات دہندگان کا خطرہ:پوپ فرانسس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2017, 12:16 PM | عالمی خبریں |

پیرس،22؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کیتھولک کلیسا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عوامیت پسندی کے خلاف خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نتیجہ ہٹلر کی طرح کے نام نہاد نجات دہندگان کے انتخاب کی صورت میں نکل سکتا ہے۔پاپائے اعظم نے پناہ کے لیے یورپی ممالک کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو داخلے سے روکنے کے لیے سرحدوں پر دیواریں کھڑی کرنے کی سوچ کی مذمت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے تناظر میں اسپین کے ایک اخبار ایل پائیس کو دیے ایک گھنٹے کے طویل انٹرویو میں پاپائے اعظم نے پناہ کے لیے یورپی ممالک کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو داخلے سے روکنے کے لیے سرحدوں پر دیواریں کھڑی کرنے اور خار دار تاریں لگانے کی سوچ کی مذمت کی۔

پوپ کا کہنا تھا کہ بحران یقیناپریشانیوں اور خدشات کو جنم دیتے ہیں تاہم اُن کے نزدیک یورپی مفہوم میں عوامیت پسندی کی مثال سن 1933کا جرمنی ہے۔ پوپ نے مزید کہا، یہ وہ وقت تھا جب جرمنی کو ایک ایسے لیڈر کی تلاش تھی جو اُسے اُس کی شناخت واپس دلا سکے۔ تب اڈولف ہٹلر نامی ایک چھوٹے قد کے شخص نے کہا کہ وہ ایسا کر سکتا ہے۔

پوپ فرانسس نے اسپین کے اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ ہٹلر چور راستے سے نہیں آیا تھا۔ پوپ کا کہنا تھا، ہٹلر کو عوام نے منتخب کیا تھا اور پھر اُسی نے اپنی قوم کو تباہ کر دیا۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے مطابق اُس وقت جرمن بھی دیواریں کھڑی کر کے اور باڑیں لگا کر خود کو باہر سے آنے والوں سے محفوظ رکھنا چاہتے تھے تاکہ اُن کی شناخت قائم رہ سکے۔ پوپ کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں جرمنی کی مثال دینا اس لیے موزوں ہے کیونکہ ہٹلر نے جرمن عوام کی شناخت کو بگاڑ دیا تھا اور اس سے جو نتائج نکلے اُن سے سب آگاہ ہیں۔پاپائے اعظم نے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ فی الحال ٹرمپ کے بارے میں کوئی بھی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔