سو شل میڈیا پر جعلی خبروں کی تشہیر قابل مذمت ہے:پاپ فرانسس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th January 2018, 1:00 PM | عالمی خبریں |

ماسکو26جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )یوں تو دنیا کے ہر ایک خطہ میں انٹر نیٹ کا پاپ پہنچ چکا ہے اور اس کو لوگ اپنے اپنے طریقے سے استعمال کرتے ہیں ؛ لیکن یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ اب اسی سوشل میڈیا کو جھوٹے پروپیگنڈہ، ہراسانی ، تحقیر ،اشتعال ، فساد فی الارض وغیرہم کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔ ٹھیک اسی طرح کی کارستانی اب سیاسی جماعتیں بھی اپنے حریف کو زیر کرنے اور عوامی توجہ حاصل کرنے کے اس کا استعمال کرنے لگے اور اس کے ذریعہ جھوٹ کی اشاعت و ترسیل میں شیطان کی نیابت کی جانے لگی ۔ تاہم اب لگتا ہے کہ دیر نشینوں اور چلہ کشوں کو بھی اس کی ستم خیزی کا علم ہوچکا ہے اسی تناظر میں پا پ فرانسس نے سو شل میڈیا پر جعلی خبروں کی تشہیر کو قابل مذمت قرار دیا ہے اور میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کام کو مشن سمجھتے ہوئے ایسی خبروں کو روکیں۔ایک بیان میں پاپ فرانسس نے کہا کہ جعلی خبریں شیطانی فعل ہیں جن کی تشہیر سے سیاسی اور معاشی فوائد حاصل کئے جاتے ہیں اور اکثر ان کی تردید بھی ان سے ہونے والے نقصان کا ازالہ نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں کا نتیجہ نفرتوں کی صورت میں سامنے آتا ہے۔پاپ فرانسس نے لوگوں کی تربیت پر زور دیا تاکہ وہ سچائی اور حقیقت کو پہچان سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو بریکنگ نیوز کی بجائے دنیا میں تنازعات کی وجوہات سامنے لانے پر کام کرنا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...