پاپائے روم کا نازی دور کے سابق اذیتی کیمپ آؤشوٹس کا دورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2016, 4:47 PM | عالمی خبریں |

روم30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسس نے آج جمعے کو نازی دور کے سابقہ اذیتی کیمپ آؤشوٹس کا دورہ بوجھل دل اور صدمے کے اظہار کے ساتھ کیا۔پوپ خود پیدل چل کر آؤشوٹس کے اس بدنام زمانہ کیمپ میں داخل ہوئے جس کے دروازے پر طنز کے طور پر یہ الفاظ درج ہیں،کام آزاد کر دیتا ہے۔جرمن نازی دور میں آمر حکمران آڈولف ہٹلر کی فورسز نے آؤشوٹس کے اس بدنام زمانہ کیمپ میں ایک ملین سے زیادہ انسانوں کو، جن میں اکثریت یہودیوں کی تھی خوفناک طریقے کی اذیت رسانی کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پوپ فرانسس اس اذیتی کیمپ کا دورہ کرنے والے تیسرے مسلسل روم کے اسقُف ہیں۔پوپ فرانسس نے آؤشوٹس کے اذیت رسانی کیمپ پہنچ کر 15منٹ تک خاموشی سے نازی دور کی اُن بہیمانہ زیادیتوں کا شکار بننے والوں کے لیے دُعا کی اور اُنہیں نظرانہ عقیدت پیش کیا اور بعد ازاں اس کیمپ میں بچ جانے والے قیدیوں میں سے چند ایک کے ساتھ اپنے خلوص و محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے ہاتھ ملایا اور اُن کے گالوں کو بوسہ دیا۔
پوپ نے ایک بڑی سفید موم بتی روشن کر کے اُسے اُس موت کی دیوار پر نصب کیا جس پر ہزاروں لاکھوں افراد کو پھانسی دی جاتی تھی۔اس مقام پر ایک تاریک زیر زمین جیل سیل واقع ہے جہاں کبھی معروف پولستانی کیتھولک راہب ماکسی میلین کولبے نے ایک اور شخص کی جان بچانے کے لیے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ پوپ فرانسس نے اس سیل میں جا کر بھی دُعا کی۔اس پولستانی پادری نے ایک خاندان کے سربراہ کو بچانے کے لیے اُس کی جگہ موت کی سزا کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کر دیا تھا۔ برکیناؤ کے اس سابقہ اذیتی کیمپ میں پوپ اُن لوگوں سے بھی ملیں گے، جنہوں نے نازی دورِ حکومت میں یہودیوں کو قتل ہونے سے بچایا تھا۔پوپ موت کی ذیوار کے سامنے دعا کرتے ہوئیارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے پوپ فرانسس آؤشوٹس کے سابقہ کیمپ کا دورہ کرنے والے ویٹیکن کے وہ پہلے اسقُف ہیں، جنہوں نے بذات خود یورپ کی سر زمین پر دوسری عالمی جنگ کے مظالم نہیں سہے ہیں۔کل جمعرات کو رومن کیتھولک کلیسا کے سربراہ نے پولینڈ کے شہر کراکوف میں ورلڈ یُوتھ کانگریس کے لیے دنیا بھر سے گئے ہوئے اندازاً چھ لاکھ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا تھا، کیا تم لوگوں میں اتنی طاقت ہے کہ تم اُن لوگوں کا مقابلہ کرو، جو نہیں چاہتے کہ یہ دنیا بدلے؟۔پولینڈ میں اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے مہاجرین کے لیے امداد بڑھانے اور فراخ دلی کے مظاہرہ کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

شام:ادلب میں میٹرنٹی ہسپتال حملے میں متاثر
دمشق30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شامی شہر ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں واقع ایک میٹرنٹی ہسپتال آج بمباری کی زد میں آ گیا، جس کی وجہ سے اسے بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ سیو دی چلڈرن نامی بین الاقوامی تنظیم نے بتایا ہے کہ ابھی تک اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسی امدادی ادارے نے اس ہسپتال کا انتظام سنبھال رکھا ہے۔ اس ہسپتال سے ستر میل دورتک کوئی اور ہسپتال نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ اس ہسپتال میں تین سو چالیس بچے پیدا ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...