پونزی کمپنی امبیڈنٹ سے رشوت خوری معاملہ میں مطلوب بی جے پی لیڈر جنار دھن ریڈی کی سی سی بی دفتر میں حاضری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 11:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍نومبر( ایس او نیوز) پونزی کمپنی امبیڈنٹ کے دھوکہ دہی معاملہ میں ملوث بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) لیڈر و سابق وزیر جناردھن ریڈی کی پولیس کو چار دنوں سے تلاش تھی۔ آج اچانک ریڈی نمودار ہوئے۔ اپنے وکیل کے ہمراہ سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) دفتر خود حاضر ہوکر تحقیقاتی افسروں کی جانب سے کئے گئے تمام سوالات کے جوابات دئے۔ ہفتہ کی شام 4بجے ریڈی اپنے وکیل سی ایچ ہنومنتار ائے کے ہمراہ کار کے ذریعہ چامراج پیٹ علاقے میں واقع سی سی بی دفتر پہنچے اور انہوں نے سی سی بی پولیس کمشنر الوک کمار ،تحقیقاتی افسروں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) گریش اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس( اے سی پی) وینکٹیش پراسنا کے سامنے حاضری دی۔ تقریباََ3گھنٹوں سے زائد امبیڈنٹ کمپنی کے دھوکہ دہی معاملہ میں اینفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ( ای ڈی) کے ساتھ ڈیل معاملہ میں پولیس اہلکاروں سے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دیا۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ریڈی نے پولیس افسروں کو بتا یا کہ انہوں نے اس معاملہ میں کوئی رول ادا نہیں کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتا یا ہے کہ امبیڈنٹ کمپنی سے وہ بطور رشوت 57کلوسونا یا رقم حاصل نہیں کی ۔ انہوں نے تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل میں کئی دنوں سے ایک کمرہ لیز پر لے رکھا ہے۔ ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے پہنچے فرید نے ان کی گل پوشی کی تھی اسی وقت کی وہ تصاویر ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ کمپنی میں ان کا کوئی بھی شےئر یا کوئی بھی کاروبار نہیں ہے۔ اس دوران ریڈی نے کہا کہ امبیڈنٹ کمپنی کے مالک فرید کے ساتھ ان کے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔ صرف فوٹو کی بنیاد پر الزام لگایا گیا ہے۔ اگر تصویر سے الزام لگتا ہے تو سابق ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے بھی فرید کے ساتھ تصویر کھینچوائی ہے۔ 57 کلوگرام سونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ریڈی نے بتا یا کہ ان کے پاس کوئی سونے کا بسکٹ نہیں ہے۔ ان کے پاس جو سونا ہے اس کا ان کے پاس بل بھی ہے ۔ اگر چاہتے ہیں تو بل چیک کرلیں۔اس درمیان امبیڈنٹ کمپنی کے مالک فرید کو بھی یہاں لاکر ریڈی پر لگائے گئے الزامات سے متعلق ان سے تفصیلات حاصل کی گئیں۔ 2دن قبل ہی پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہوئے سی سی بی پولیس نے ریڈی کو نوٹس جاری کی تھی۔ لیکن آج انہوں نے سی سی بی دفتر پر حاضری دی۔ سی سی بی ڈی سی پی گریش، اے سی پی کی زیر قیادت ٹیم نے ریڈی سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ریڈی کی آمد کے مد نظر سی سی بی دفتر کے اطراف و اکناف پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ای ڈی ڈیل معاملہ میں ملوث رہنے کی اطلاع پاکر لاپتہ جناردھن ریڈی نے سلفی ویڈیو کے ذریعہ بتا یا ہے کہ وہ کہیں بھی فرار نہیں ہوئے تھے اور وہ شہر ہی میں ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ ایک پولیس اہلکار کے بیٹے ہیں۔ پولیس کو وہ کافی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سی سی بی کی ہر جانچ کے لئے وہ اپنا تعاون کریں گے۔ اپنے ویڈیو میں یہ بھی بتا یا ہے کہ پولیس نے ان کے تعلق سے میڈیا میں غلط اطلاع دی ہے۔ وہ سی سی بی دفتر پہنچنا چاہتے تھے ۔ لیکن بغیر کسی نوٹس کے سی سی بی دفتر جانا مناسب نہیں تھا۔ ایف آئی آر میں بھی ان کا کوئی نام نہیں ہے۔ انہوں نے بتا یا ہے کہ سی سی بی نے انہیں اتوار کے دن حاضر ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔ ایک دن قبل ہی انہوں نے خود سی سی بی دفتر میں حاضری دی ہے ۔ اپنے ویڈیومیں بتا یا ہے کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ اسلئے انہیں کوئی ڈر و خوف بھی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا ہے کہ انہیں پیسوں کے لئے ڈیل کرنے کا برا وقت نہیں آیا ہے۔ گزشتہ 15تا 20دنوں سے شہر کے ان کے مکان کے اطراف و اکناف افراتفری کا ماحول پیدا کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...