امریکہ اپنے اتحادیوں سے مل کر ایرانی خطرے کو روکنا چاہتا ہے: مائیک پومپیو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2018, 5:01 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن24مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے زیادہ سے زیادہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری اور غیر جوہری خطرات کو روکنے کے لیے ایک نئی ڈیل چاہتا ہے۔وہ بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو ایران سے متعلق اپنا پہلا پالیسی بیان دے رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ’’ ہم اپنے محکمہ دفاع کے ساتھیوں سے رابطے کے ذریعے ایران پر غیر معمولی مالیاتی دباؤ ڈالیں گے۔اس ضمن میں ایرانی عوام کی حمایت شاید بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ایران کے ساتھ ایک نئے سمجھوتے کے بارے میں اسی صورت میں غور کریں گے جب وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائے گا‘‘۔مائیک پومپیو نے کہا کہ ہم ایران کے تما م جوہری اور غیر جوہری خطرات کو روکنے کیمقصد کے حصول لیے اپنے زیادہ سے زیادہ شراکت داروں ، دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسی ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کی قیادت اپنی خارجہ اور داخلہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لاتی تو پھر تاریخ میں اس ملک کے خلاف سخت ترین پابندیاں عاید کردی جائیں گی۔انھوں نے ایران کو بارہ مطالبات کی فہرست پیش کی تھی اور انھیں پورا نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی ماہ ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبرداری اور ایران پر عاید اقتصادی پابندیوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک روز پہلے ہی سپاہِ پاسداران انقلاب سے وابستہ پانچ ایرانیوں پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔ان کے امریکا میں اگر کوئی اثاثے ہیں تو وہ منجمد کر لیے گئے ہیں اور امریکی ان کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار نہیں کرسکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...