روس کو سابق امریکی سفیر سے تفتیش کی اجازت نہیں دی جائے گی: پومپیو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 12:26 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن21جولائی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکہ نے کہا ہے کہ وہ روس کو ماسکو کے لیے امریکہ کے سابق سفیر مائیکل مک فال سے پوچھ گچھ کی اجازت نہیں دے گا۔ مک فال روسی صدر ولادی میر پوٹن کے شدید ناقد ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعرات کے روز وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مائک فال سے تفتیش اور تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلسنکی میں صدر ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات میں روسی صدر نے کئی چیزوں سے متعلق ایک تجویز پیش کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انکوائری کے حوالے سے صدر پوٹن نے اپنی تجاویز ، اور تبصرے صدر ٹرمپ کے ساتھ شیئر کیے۔

پومپیو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ بڑی واضح سوچ رکھتے ہیں اور یہ نہیں ہوگا کہ امریکی عہدے دار روس کے حوالے کیے جائی ں اور روسی عہدے دار ان سے پوچھ گچھ کریں ۔

روسی راہنما کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ امریکی خصوصی قونصل رابرٹ ملر کے تفتیش کار ماسکو جائیں اور روسی فوج کی خفیہ ایجنسی کے ان 12 عہدے داروں سے تحقیقات کریں جن پر 2016 کے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کمپیوٹر ہیک کرنے اور انتخابات پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے۔ اس کے بدلے میں روس مک فال، اور ایک امریکی نژاد برطانوی بزنس مین بل براڈر ، سے جنہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے روس پر پابندیوں کے لیے امریکی قانون سازی میں مدد کی تھی، پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے۔

مک فال سن 2012 سے 2014 تک ماسکو میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ وائٹ ہاؤس ریکارڈ کو درست رکھے گا اور پوٹن کی اس مضحکہ خیز درخواست کی مذمت کرے گا۔

امریکہ اور روس کے درمیان ملزمان کی سپرد گی کی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اور یہ توقع بھی نہیں ہے کہ روسی انٹیلی جنیس کے 12 افسروں کو تفتیش کے لیے امریکہ کے حوالے کیا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے عہدے داروں سے پوچھ گچھ اور تفتیش کرنے سے متعلق اس گڑبڑ اور بوکھلاہٹ کی وجہ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی صدر پوٹن نے انہیں یہ ناقابل یقین پیش کش کی تھی۔

جمعرات کے روز وائس آف امریکہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں وزیر خارجہ پومپیو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسی کسی تفتیش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...