منگلورو: ماحول میں آلودگی پھیلائے بغیر کچرا جلانے کے نئے سسٹم کی تنصیب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th December 2018, 2:17 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو15؍دسمبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹکا میں پہلی بار ایک گرام پنچایت اورضلع پنچایت کے اشتراک سے کچرا نکاسی کے ایک ایسے نظام کی شروعات کی گئی ہے جس میں کچرا جلانے کی وجہ سے ماحول پر کوئی برا اثر نہیں پڑے گا۔

ریاست کے سب سے مالدار مندر والے شہر کُوکے سبرامنیا میں ویسٹ مینجمنٹ کے ایسے یونٹس نصب کیے گئے ہیں جو ایک دن میں 2,700کیلو گرام کچرا جلاکر خاک کردیتے ہیں۔ اس منصوبے کی جملہ لاگت 34لاکھ روپے آئی ہے۔ ’سوچھتا استرا‘ نامی اس یونٹ کی تنصیب مکمل ہوگئی ہے اور دو ایک دنوں میں یہ مشینیں کام کرنا شروع کردیں گی۔تعلقہ پنچایت رکن راجیش نے بتایا کہ اس طرح کا ویسٹ مینجمنٹ یونٹ منگلورو کے ایک نجی مال میں کام کررہا ہے، مگر بلدیاتی اداروں کی طرف سے ریاست میں پہلی بار ایسی کوشش سبرامنیا میں ہوئی ہے۔بھارت کارپوریشن کے مالک بھرت راج منڈولی نے بتایا کہ یہ مشینیں ایک گھنٹے میں 300کیلو گرام یا 24کیوبک میٹرس کچرا جلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کچرے میں آگ بھڑکانے کے لئے ایندھن یا کیمیکل کا بھی استعمال نہیں ہوتا ہے۔ اس کے علا وہ کاربن ڈائی آکسائڈ ملا ہواپانی ری سائیکل کرکے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ کچرے کی راکھ کو کھیتی باڑی کے لئے کھاد کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔