چوتھا مرحلہ کی پولنگ میں 18امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2017, 9:31 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حمیر پور، 23/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ میں ضلع کے 18امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو گیا ہے۔سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی ووٹنگ میں رائے دہندگان نے گھر سے باہر نکل کر جمہوریت کے اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مجموعی طورپر پولنگ پرامن رہی، مگر کہیں کہیں رائے دہندگان کو ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے بوتھوں سے مایوس ہوکربھی لوٹنا پڑا۔ضلع میں مجموعی پولنگ 61.50فیصد رہی۔معلومات کے مطابق، ضلع کے 827 پولنگ مراکز پر آج چوتھے مرحلے کی پولنگ شروع ہوئی، شروع میں تو ووٹنگ کی رفتار سست رہی، لیکن جیسے جیسے شام ہونے لگی، ووٹنگ زور پکڑنے لگی۔صبح نو بجے تک جہاں 10.30فیصد پولنگ ہوئی تھی، وہیں 11بجے تک 31.7فیصد ووٹ پڑ چکے تھے۔دوپہر ایک بجے حمیر پور اسمبلی حلقہ میں 43فیصد ووٹنگ ہو چکی تھی، جبکہ ضلع کے راٹھ اسمبلی حلقہ میں 44.6فیصد ووٹ پڑ چکے تھے۔پورے ضلع میں دوپہر 3بجے تک 53.28فیصد پولنگ ہو چکی تھی۔الیکشن کنٹرول روم سے ملی معلومات کے مطابق دوپہر 3بجے تک حمیر پور ضلع میں پولنگ کا فیصد 53.28پہنچ گیا، جس میں صرف راٹھ اسمبلی حلقہ میں 52.56فیصد ووٹ پڑے، جبکہ حمیر پور اسمبلی حلقہ میں 54فیصد پولنگ ہوئی۔ضلع میں کل 61.50فیصد پولنگ ہوئی۔انچارج ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آرکے پرجاپتی،ایس پی اشوک کمار ترپاٹھی، اور سی ڈی او سمیت دیگر افسران بھی پولنگ مراکز کا مسلسل معائنہ کرتے رہے۔واضح رہے کہ ضلع میں 778918رائے دہندگان میں 65فیصد لوگوں نے ووٹ ڈال کربی جے پی، انکا، بی ایس پی، ایس پی اور پیس پارٹی سمیت 18امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند کر دیا ہے۔ووٹنگ کے بعد پولنگ پارٹیوں کے سمیرپور میں واقع زرعی پیداوار منڈی کمیٹی میں آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا۔ ضلع کی دو سیٹوں کے لیے آج ہوئی زبردست ووٹنگ نے دو دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ہر پولنگ مراکز میں ووٹوں کی جم کر بارش ہوئی جس سے انتظامیہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہے۔غورطلب ہے کہ 2012کے اسمبلی انتخابات میں حمیر پور اسمبلی حلقہ میں 59.79فیصد پولنگ ہوئی تھی وہیں راٹھ حلقہ میں 59فیصد پولنگ ہوئی تھی۔دونوں ہی اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالنے میں خواتین نے زیادہ دلچسپی دکھائی تھی۔اس بار زبردست ووٹنگ نے حکمراں پارٹی کی نیند اڑا دی ہے۔وہیں راٹھ علاقے کے بڑاگاؤں میں سڑک اور دیگر مطالبات کو لے کر گاؤں والوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا،جس پولنگ کے عمل میں دو گھنٹے تک رکاوٹ پیداہوئی، واضح رہے کہ گاؤں کے لوگ سڑک اور دوسرے مطالبات کوکر آج بینر لگا کر لوگوں سے ووٹنگ کے بائیکاٹ کی اپیل کی، اس سے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ایس ڈی ایم نے موقع پر جاکر گاؤں والوں کے مسئلے کو انتخابات کے بعد ترجیحی طورپر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اس کے بعد گاؤں والے راضی ہو گئے، اس بھاگ دوڑ میں ووٹنگ کے عمل میں دو گھنٹے تک رکاوٹ پیداہوئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔