کرناٹکا میں فرقہ پرستی کی سیاست نہیں چلے گی : روشن بیگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th December 2017, 10:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍ دسمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) وزیر برائے شہری ترقیات و حج آر روشن بیگ آج بتایا ہے کہ کرناٹک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کاماحول ہے اور یہاں فرقہ پرستوں کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی۔ شیواجی نگر وارڈ کے بنڈی مٹ میں اندرا کیانٹین کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کرناٹکا کی سرزمین سکیولرزم کی علمبردار ہے۔ یہاں اگر بی جے پی کے ذریعہ مذہبی رہنماؤں کو ٹکٹ دیا گیا تو بھی وہ کامیاب نہیں ہوں گے اور کرناٹک میں فرقہ پرستی کی سیاست ہرگز نہیں چلے گی۔ سدارامیا قیادت والی کانگریس حکومت کے ذریعہ جاری عوام پرور منصوبوں کے نتیجہ میں دوبارہ کرناٹکا میں کانگریس برسر قتدار آئیگی۔ جناب روشن بیگ نے مزید بتایا کہ سدارامیا چاہتے ہیں کہ ریاست میں کوئی فرد بھوکا نہ رہے، اسی مقصد کے تحت بنگلورو شہر میں اندرا کیانٹین کا قیام عمل میں آیا ہے، جہاں پر پانچ روپئے میں ناشتہ اور دس روپئے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب اس منصوبہ کو ریاست بھر میں وسعت دینے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے، جس کے تحت 50 ہزار تا ایک لاکھ کی آبادی والے علاقوں میں بھی اندرا کیانٹین قائم ہوں گے۔ محکمہ شہری ترقیات کے تحت آنے والے دس کارپوریشنوں کی حدود میں بھی اندرا کیانٹین قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس کے تحت منگلورو، کلبرگی، میسور، ٹمکور وغیرہ کارپوریشنوں کی حدود میں تقریباً دس اندرا کیانٹین قائم ہوں گے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ تعلیم، صحت عامہ اور دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ پہنچے۔ ریاستی حکومت کے عوام پرور منصوبہ ہی کانگریس کو دوبارہ اقتدار دلائیں گے۔ اس موقع پر جناب روشن بیگ نے بی بی یم پی افسران کے ہمراہ کارپوریشن اسکول کا بھی معائنہ کیا، اور یہاں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے احکامات جاری کئے اور افسران کو تاکید کی کہ حلقہ میں پاکی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر سماجی کارکن و کانگریس لیڈر اشتیاق احمد، بلاک کانگریس صدور کرشنے گوڈا، راجیندرا، جواں سال قائد رومان بیگ، اقبال قریشی، زواتھارٹی کی سابق چیرپرسن ریحانہ بانو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...