پولیس افسر نے کی دماغی طورپر معذور خاتون کی عصمت دری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2017, 1:04 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکور 16؍جنوری (ایس او نیوز)ایک شرمناک واقعے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز ٹمکور دیہی پولیس اسٹیشن کے امیش نے دماغی طور معذورپر ایک خاتون کی عصمت دری کرڈالی۔

موصولہ تفصیل کے مطابق ٹمکور ایس پی ایشا پنت نے امیش سے تفتیش کے بعد اسے اپنے عہدے سے معطل کردیا ہے۔عوام میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ امیش نے دماغی طو ر پر معذوراس خاتون کی عصمت دری پولیس جیپ کے اندر ہی کی ہے جبکہ پولیس ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ واردات ایک نجی موٹر گاڑی میں انجام دی گئی ہے۔لیکن ایس پی نے اخباری نامہ نگاروں کے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ اس واردات کے موقع پر گاڑی کی ڈرائیونگ کون کررہا تھا۔ایس پی نے بس اتنا کہا کہ یہ ایک نہایت سنگین معاملہ ہے اور اس کی گہرائی سے جانچ ہونی چاہیے۔

اے ایس آئی کی ہوس اورعصمت دری کا شکار ہونے والی خاتون کے بھائی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سنیچر کی رات میں اے ایس آئی امیش نے رات کی پٹرولنگ کے دوران جب خاتون کو ایک پل کے پا س کھڑا پایا تو اس نے اس کوگھر پہنچانے کا کہہ کر اپنی گاڑی میں بٹھالیا۔ پھر اس کے ساتھ وہ عصمت دری کی کوشش کرنے لگا تو خاتون نے منت سماجت کی وہ ایسا نہ کرے ۔جب وہ نہ مانا تو خاتون نے مدد کے لئے شور مچانا شروع کیا۔ اس وقت امیش نے اس کا منھ بند کردیا اور دو بار عصمت دری کرنے کے بعد خاتون سے اس کے چھوٹے بھائی کافون نمبر لیا اوردو بار فون کرتے ہوئے پیغام دیا کہ و ہ آکر خاتون کو لے جائے کیونکہ وہ رات کے وقت بھٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔

لیکن تھوڑی دیر کے بعد خود امیش نے پولیس جیپ میں خاتون کو اس کے گھر کے قریب چھوڑا اور اس کی ماں اسے گھر لے گئی۔اس دوران مذکورہ خاتون مسلسل پولیس افیسر کو گالیاں بک رہی تھی۔ پھر ماں نے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے ساری کہانی بتائی جس کے بعد خاتون کی ماں نے ٹمکور مہیلا پولیس اسٹیشن میں اتوار کی دوپہر کو شکایت درج کروادی۔پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد اس خاتون کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا۔پولیس افیسر کی ہوس کا شکار خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ دماغی طور پر معذور اس کی بہن اکثر گھر سے نکل جایا کرتی تھی اور اپنے آپ ہی پھر سے واپس آجاتی تھی، یہی وجہ تھی کہ دیر رات تک اس کے گھر نہ لوٹنے کے معاملے کو گھر والوں نے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...