پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ، ٹین ایجر پر فرد جرم عائد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2016, 4:00 PM | عالمی خبریں |

برلن30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس اہلکار کو ایک سولہ سالہ لڑکی نے تقریباً چھ ماہ قبل چاقو مارا تھا۔ استغاثہ نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اِس وقوعے کے حوالے سے کی گئی تفتیش کی تفصیلات عام کر دی ہیں۔جرمنی کے مصروف ریلوے جنکشن ہینوور پر ایک پولیس اہلکار کو ایک سولہ برس کی ٹین ایجر لڑکی نے چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔ اِس حملے کے بعد مراکشی نژاد مسلمان گھرانے کی لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا۔ اب اُس حملے کی عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل اُس لڑکی پر باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔اس دوران کی جانے والی تفتیش کی تفصیل جرمن پولیس نے پیر انتیس اگست کو عام کی ہے۔ مقدمہ شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ جرمن استغاثہ کے مطابق ٹین ایجر نے یہ فعل عراق اور شام میں متحرک شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی ہدایت پر کیا تھا۔ لڑکی کو جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔ٹین ایجر کا نام صفیہ ایس بتایا گیا ہے۔ جرمنی میں پولیس نجی زندگی کے تحفظ کے قانون کے تحت کسی بھی ملزم یا ملزمہ کا پورا نام عدالتی کارروائی کی تکمیل تک عام کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ اسی لیے چاقو سے حملہ کرنے والی لڑکی کا خاندانی نام بتایا نہیں گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی جرمنی اور مراکش کی دوہری شہرت رکھتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صفیہ ایس بظاہر اسلامک اسٹیٹ کی جہادی تعلیمات کے زیر اثر ہے۔پولیس کی تفتیش کے مطابق مبینہ ملزمہ ترک شہر استنبول تک سفر کر چکی ہے اور وہاں اُس نے اسلامک اسٹیٹ کے کارکنوں سے ملاقات بھی کی تھی۔ عسکریت پسند تنظیم نے ٹین ایجر کو شام میں اپنے مقبوضہ علاقے میں منتقل کرنے کی ایک ناکام کوشش بھی کی۔تفتیش کاروں کے مطابق استنبول میں قیام کے دوران جب وہ شام منتقل نہیں کی جا سکی تو اُسے واپس جرمنی پہنچ کر شہادت کا مقام حاصل کرنے کے لیے حملے کا حکم دیا گیا۔ وہ استنبول سے واپس جرمنی اپنی والدہ کے ہمراہ پہنچی تھی۔تفتیش کاروں کے مطابق جرمن پہنچ کر ٹین ایجر نے اسلامک اسٹیٹ کے کارکنوں سے حملہ کرنے کی تفصیل اور رہنمائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوہری شہرت کی حامل ٹین ایجر صفیہ ایس نے فروری میں داعش کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا تھا۔حملے کی تفتیش کے دوران پولیس نے ایک انیس برس کے شامی جرمن نوجوان کو گرفتار کیا۔ یہ نوجوان لڑکی کے منصوبے سے آگاہ تھا۔ اس پر جرم چھپانے کا الزام عائدکیاگیاہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ جرمنی میں رہتے ہوئے ٹین ایجر صفیہ ایس جہادی تنظیم کے حامی اور سرگرم افراد سے رابطہ رکھے ہوئے تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...