کرناٹک میں پولیس ٹریننگ کالجس کے لیے50کروڑ روپیوں کی منظوری: وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2018, 10:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور10مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر داخلہ کرناٹک مسٹر رام لنگا ریڈی نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالجوں میں مختلف سہولیات کی فراہمی کے لئے ریاستی حکومت نے 50کروڑروپیے منظورکیے ہیں۔وہ گلبرگہ کے ناگن ہلی پولیس ٹریننگ کالج میں جمعرات کے دن اسپیشل ریزروسب انسپیکٹرس ریزر و وسب انسپیکٹرس کے تیسرے بیاچ اور سیول پولیس کانسٹیبلس کے نویں بیاچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 14کالجوں سے ہر سال 3500ٹرینیز کامیاب ہورہے ہیں ان میں کے ایس آر پی کا عملہ بھی شامل ہے۔ مذکوہ بالا فنڈس کیاجرائی سے ان ٹریننگ کالجوں سے کامیاب ہوکر نکلنے والے امیدواروں کی تعداد 5000تک پہنچ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 11,000پولیس کوارٹرس کی تعمیر پر 2223کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے۔ ان میں سے 2000کوارٹرس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ 4500کوارٹرس افتتاح کے لیے تیار ہیں ۔ 2019تک تمام 11,000کوارٹرس پولیس عملہ کے حوالہ کردئے جائیں گے۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ جب سے ریاست میں کانگریس دوبارہ اقتدار پر آئی ہے 30.000کانسٹیبلوں اور 4,000پولیس سب انسپیکٹرس کے تقررات کیے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود ابھی بہت سے جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ ہوم گارڈس کی بھی خدمات لی جارہی ہیں۔پولیس پریڈکی قیادت پریڈ کمانڈر بھاگنا والی کارRSI اور ڈپٹی پریڈ کمانڈر شانتا تیردال اسپیشل RSIکررہے تھے۔اس موقع پر تربیت پانے والے پولیس عملہ میں ان کی مختلف سرگرمیوں ، کھیلوں اور پروگراموں میں نمایاں کامیابی کے لیے انعامات کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...