تحریف شدہ سیلنسروں کے خلاف پولیس کی سہ روزہ مہم،1156 ٹووہیلرس پکڑے گئے، مہم مزید دو دن جاری رہے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2018, 12:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍اگست(ایس او نیوز)شہر گلستان کی ٹریفک میں خلل کا سبب بننے والے موٹر بائیکوں کے تحریف شدہ سیلنسروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے شہر کی ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم چلاتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں ایسے سیلنسر گاڑیوں سے اتار لئے ہیں جن سے مقررہ حد سے زیادہ آواز آرہی تھی۔

گاڑیوں کے سیلنسر میں تحریف کے مرتکب نوجوانوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، اور ان سیلنسروں کو ضبط کرلیا ہے۔ دن رات کی پرواہ کئے بغیر شہر کے رہائشی علاقوں میں ان تحریف شدہ سیلنسروں کی وجہ سے زور دار آواز میں موٹر بائیک چلانے والے نوجوانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پولیس نے ان پر سخت کارروائی کی مہم شروع کی ہے۔ان سیلنسروں کی وجہ سے شہر میں صوتی آلودگی کے سطح میں اضافے کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ خصوصی مہم چلائی گئی۔

ٹریفک پولیس حکام نے بتایاکہ پچھلے تین دنوں سے جاری مہم میں اب تک 1200 سے زائد گاڑیاں خراب سیلنسروں کے ساتھ برآمد ہوئی ہیں۔ بنگلور ایسٹ ، ویسٹ ، ساؤتھ اور نارتھ چاروں ڈویژنوں میں ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کے لئے خصوصی مہم چلائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے بتایاکہ نئی گاڑی کی خریداری کے مرحلے میں کمپنی کی طرف سے طے شدہ معیار کے مطابق سیلنسر مہیا کرایا جاتا ہے، لیکن بعض منچلے نوجوان اپنے شوق کے لئے سیلنسر میں تحریف کرواتے ہیں۔ اس کی وجہ سے سڑکوں پر گزرنے والی دیگر گاڑیوں پر اثر پڑتا ہے۔ اور ساتھ ہی صوتی آلودگی پھیلتی ہے۔ اسی لئے شہر میں پولیس نے آج سے ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کے لئے سہ روزہ مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے پہلے ہی دن 1156گاڑیاں جن میں خراب سیلنسر لگایا گیا تھا، پکڑی گئیں ، اور ان میں سے سیلنسر نکال لیا گیا۔ بنگلور ایسٹ میں سب سے زیادہ 317 معاملے درج کئے گئے ۔اس کے علاوہ فٹ پاتھ پر گاڑی چلانے کی پاداش میں 917 افراد پر کارروائی کرتے ہوئے ان سے جرمانہ وصول کیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورومیٹرو برڈج میں خرابی کا نائب وزیراعلیٰ پرمیشور نے معائنہ کیا

شہر کے ایم جی روڈ پر ٹرینٹی سرکل کے قریب ایم جی روڈ بیپنا ہلی میٹرو روٹ کے پلر نمبر 155کے قریب ایک بیم میں دراڑ کا آج نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے معائنہ کیا اور کہاکہ اس سلسلے میں مرمت کا کام جاری ہے۔

زہریلے کھانے کا معاملہ، اعلیٰ سطحی جانچ کرانے سدارمیاکا مطالبہ

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور مخلوط حکومت کے کورابطہ کمیٹی کے صدر سدارمیا نے سُلوادی گاؤں کے مرمَّا مندر میں زہریلا کھانہ کھانے سے 11 عقیدتمندوں کی موت اور 80 افراد کے بیمار ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔