ہر پانچ کلومیٹر کیلئے ایک پولیس تھانہ کا قیام:ڈاکٹر پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 11:04 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز) عوام کو مناسب تحفظ فراہم کرنے اور نظم وضبط کی موثر نگرانی یقینی بنانے کیلئے ہر تین تا پانچ کلومیٹر کے دائرہ میں ایک پولیس تھانہ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کیلئے پولیس تھانوں کی از سر نو حد بندی کی جائے گی۔یہ بات آج وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔آج شہر کے گروپن پالیہ میں نئے پولیس تھانہ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ پہلے شہر میں دس تا پندرہ کلومیٹر کے رقبہ پر مشتمل ایک پولیس تھانہ ہوا کرتا تھا، اس سے انسداد جرائم میں کافی دشواری پیش آتی ، اسی لئے گزشتہ ایک سال سے پولیس تھانوں کی از سر نو حد بندی کا کام جاری ہے۔جہاں بھی افزود پولیس تھانوں کی ضرورت پڑ رہی ہے وہاں نئے تھانے قائم کئے جارہے ہیں اور ساتھ ہی اضافی سب ڈویژن بھی بنائے جارہے ہیں۔پچھلے ایک سال کے دوران شہر میں آٹھ نئے پولیس تھانے اور ایک سب ڈویژن بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک اندازہ کے مطابق ہر پولیس تھانہ میں 300 تا 400مقدمات کی حد طے کی گئی ہے، اس سے زیادہ اگر مقدمات بڑھ گئے تو تھانہ کو تقسیم کردیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے بتایاکہ ریاستی پولیس میں بارہ ہزار افراد کی بھرتی کی گئی ہے، ہر سال چار تا پانچ ہزار افراد کی بھرتی کیلئے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ ریاست کے کسی پولیس تھانہ میں عملے کی کمی نہ ہو اس کیلئے بھرتی کے عمل کو تسلسل بخشا جائے گا۔ آج شہر کے شمال مشرقی علاقہ میں ڈاکٹر پرمیشور نے تین نئے پولیس تھانوں گروپن پالیہ، بیگوراور بنڈے پالیہ میں افتتاح کیا۔ساتھ ہی الیکٹرانک سٹی کا ایک نیا سب ڈویژن بھی وجود میں آیا، جس میں بنڈے پالیہ اور بیگور پولیس تھانے شامل ہیں، جبکہ گروپن پالیہ پولیس تھانہ مائیکو لے آؤٹ سب ڈویژن کا حصہ ہوگا۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی، پولیس کمشنر پروین سود، ا ڈیشنل کمشنر ہیمنت نمبالکر ، ڈی سی پی بورلنگیا ، بی بی ایم پی کے حکمران پارٹی لیڈر محمد رضوان نواب اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...