کنڈلورمیں غیر قانونی طور پر ٹرک میں لے جارہے مویشیوں کو پولیس نے کیا ضبط
کنداپور21/جولائی (ایس او نیوز) مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کنڈلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک چھوٹے ٹرک میں مبینہ طور پر بہت ہی ظالمانہ انداز میں بھر کر لے جارہے 26مویشیوں کوضبط کرلیا ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ اس میں ایک گائے مردہ بھی پائی گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے قصائی خانے کے لئے جانور اسمگل کرنے والے رات کے گہرے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر گولواڈی کے راستے یہ جانور منگلورو کی طرف لے جارہے تھے۔جب رات کے دو بجے کے قریب کنڈلور پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو پولیس ٹیم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مویشی لے جارہے ٹرک کو روکااور اس میں ٹھونسے گئے27 جانور برآمد کرلیے جس میں ایک مردہ گائے بھی شامل تھی۔ جبکہ ٹیمپو پر موجود افرادگاڑی اور جانور چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد بتایا کہ وہ ان مویشیوں کو گؤ شالہ کے حوالے کرے گی۔