پولیس افسران اپنے فرائض مستعدی سے نبھائے: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2017, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔16؍جنوری(ایس او نیوز) محکمۂ پولیس اسے حاصل جدید ترین سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے انسداد جرائم کیلئے مستعدی سے کام کرے، چونکہ پولیس کو دی جارہی جدید سہولیات کی زیادہ تشہیرسے منفی اثرات بھی سامنے آرہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر پولیس کو حاصل جدید آلات سے بچنے کیلئے اپنے حربے استعمال کرتے ہیں۔ پولیس کوچاہئے کہ انتہائی مستعدی اور احتیاط کے ساتھ معاملات کی چھان بین اور انسداد جرائم کا کام انجام دے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ شہر میں پولیس افسران کی کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جرائم کے معاملات اور ان سے نمٹنے کیلئے پولیس کے اقدامات کا آج جائزہ لیا جارہاہے، چونکہ فہرست جرائم کافی طویل ہے ، پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا کا حق دار بنائیں۔ ان معاملات کو نمٹانے کی طرف پولیس کو اولین ترجیح دینے کی نصیحت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ پولیس کی سب سے بڑی ذمہ داری عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا ہے۔اس کیلئے پولیس فورس پر عوام کا اعتماد سب سے زیادہ ضروری ہے۔ انسپکٹر سمیت تمام سطح کے پولیس عہدیداران اگر احتیاط کے صبر وتحمل کو اپناکر اپنی ڈیوٹی نبھائیں تو جرائم کو کافی حد تک روکنے میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس تھانوں کی ذمہ داری سب انسپکٹروں کے حوالے کرکے انسپکٹرس اور دیگر اعلیٰ عہدیداران خاموش نہ بیٹھیں ،بلکہ مسلسل ان کی کارگذاریوں پر نظر رکھیں۔پولیس تھانوں کی حدود میں اگر غنڈہ عناصرسراٹھارہے ہیں تو انہیں روکنے کیلئے اپنے طور پر توجہ دیں۔ حال ہی میں مدور میں ہوئی گروہی جھڑپ میں دو افراد کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اگر وہاں کے انسپکٹر نے احتیاط سے کام لیا ہوتا تو شاید ان دو اموات کو بھی ٹالا جاسکتا تھا۔ ٹمکور میں ایک ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ منہ کالا کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ نے اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کے خلاف عصمت ریزی کا کیس درج کیاجائے اور فوری طور پر سے ملازمت سے برخاست کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...