مراکش کے تین شدت پسند بارسلونا حملوں میں ملوث تھے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 4:20 PM | عالمی خبریں |

بارسلونا،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ کیمبرلز میں ہونے والے ایک اور دہشت گرد حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردں میں سے چار کی شناخت کی گئی ہے۔ جن میں سے تین مراکش کے شہری بتائے جاتے ہیں۔بارسلونا پولیس نے مشتبہ حملہ آوروں کی جاری کردہ شناخت میں تین مراکشی باشندے بتائے ہیں۔ ان میں 17سالہ موسیٰ اوکبیر، 18سالہ سعید علا اور 24سالہ محمد ھشامیی شامل ہیں۔ یہ تینوں مراکش میں ریبول کے علاقے کے رہنے والے ہیں۔ پولیس ان کے یک بائیس سالہ ساتھی یونس ابو یعقوب کو تلاش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق سپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے دو حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ تیرہ افراد بارسلونا میں ہونے والے حملے میں مارے گئے تھے جبکہ کیمبرلز حملے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی دم توڑ گئیں ہیں۔

ہسپانوی میڈیا نے 18سالہ موسی اوبکر کو مشتبہ شخص بتایا ہے۔ موسی اوبکیر، دریس اوبکیر کا بھائی ہے جس کے شناختی کاغذات مبینہ طور پر حملے میں استعمال کی جانے والی وین کو کرائے پر حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے پانچ مشتبہ افراد کا تعلق گذشتہ روز شہر بارسلونا میں ہونے والے حملے سے تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ بارسلونا حملے میں 12افراد نے حصہ لیا ہے۔اس سے قبل پولیس کے مطابق جمعرات کو بارسلونا میں ایک نامعلوم شحض نے اپنی وین سے راہ گیروں کچل دیا تھا۔ اس حملے میں 13افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک دوسرا حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے لیس بیلٹس پہنی ہوئی تھیں۔کیٹلن ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ جمعے کو ہونے والے اس دوسرے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص کی حالت نازک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...