ڈانڈیلی میں پولیس جیپ ڈرائیور نے کیا وزیر اعظم کے خلاف فیس بک پر ہتک آمیز پوسٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th November 2018, 1:55 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی 12؍نومبر (ایس او نیوز) کچھ دنوں قبل وزیر اعظم کی ہتک کرنے والا اسٹیٹس جو فیس بک پر پوسٹ ہواتھا، وہ اب محکمہ پولیس کے لئے ہی دردسر بن گیا ہے ، کیونکہ اس ہتک آمیز پوسٹ کا ذمہ دارپولیس سرکل انسپکٹر کی جیپ کا ڈرائیور نکلا ہے۔

کہاجاتا ہے کہ پولیس سرکل انسپکٹر کی جیپ کا ڈرائیور جس کی شناخت عرفان کے طور پر کی گئی ہے ، اکثر و بیشتر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کیا کرتا تھا۔ وزیر اعظم نریندرمودی کے متعلق جب اس نے ہتک آمیز ریمارکس والا اسٹیٹس پوسٹ کیا تو اس کے خلاف بی جے پی کے ترجمان نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی۔لیکن اس معاملے کو کسی طرح دبادیا گیا تھا۔

مگر اب یہ معاملہ نیا رخ اختیارکرگیا ہے۔ کیونکہ رمیش ہوسامنی نامی ایک شخص نے جب ٹیپو جینتی کے خلاف فیس بک پر مواد پوسٹ کیا توپولیس نے اس کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ اس پر ناراض بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سنیل ہیگڈے نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر سوال کیا کہ جب وزیراعظم نریندر مودی کے متعلق کیے گئے پوسٹ پرعرفان کے خلاف پولیس نے کارروائی نہیں کی گئی ہے تو پھرٹیپو سلطان کے خلاف پوسٹ کرنے والے رمیش پر کیسے کارروائی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جیپ ڈرائیور عرفان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جانی چاہیے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے بھی مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے والی حرکات کے پس منظر میں عرفان کے خلاف ہلیال میں شکایتیں درج ہوئی تھیں اور اسے وہاں سے دوسرے مقام پر ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی