کولون میں اے ایف ڈی کا اجلاس اور احتجاجی مظاہرے بھی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2017, 7:03 PM | عالمی خبریں |

کولون23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن شہر کولون میں مہاجرت مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والے مظاہرے پرتشدد رنگ اختیارکر گئے جس کے باعث دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی ایک گاڑی بھی نذر آتش کردی۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے جرمن حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بائیس اپریل بروز ہفتہ مہاجرت مخالف سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی کے شہر کولون میں منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔ اس پارٹی کانگریس میں یہ سیاسی جماعت آئندہ الیکشن میں اپنی حکمت عملی وضع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اے ایف ڈی کے ذرائع کے مطابق اس پارٹی کانگریس میں قریب چھ سو مندوبین شریک ہیں۔پولیس کے مطابق اس موقع پر کولون شہر میں پچاس ہزار مظاہرین کے جمع ہونے کی توقع ہے جبکہ پہلے ہی سے کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے سکیورٹی کے چار ہزار اہلکار وہاں تعینات ہیں۔ پولیس کے مطابق ہفتے کے دن بالخصوص شہر کے مرکزی حصے میں ماحول کافی زیادہ کشیدہ ہو سکتاہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کولون شہر میں اے ایف ڈی کے اجلاس کے موقع پر جہاں اس پارٹی کے حامی بھی مظاہروں میں شریک ہیں، وہیں بائیں بازو کے سیاسی کارکنان بھی شہر کے مختلف علاقوں میں اے ایف ڈی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان مظاہرین کی تعداد ایک ہزار تک ہو سکتی ہے۔جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت الٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ کی لیڈر فراؤکے پیٹری نے تجویز کیا تھا کہ جرمن سرحد کو غیرقانونی طریقے سے عبور کرنے والوں کے خلاف ہتھیار استعمال کیے جائیں۔ یہ جماعت جرمنی میں یورپی اتحاد پر شکوک کی بنیاد پر قائم ہوئی اور پھر یہ یورپی انتظامی قوتوں کے خلاف ہوتی چلی گئی۔ کئی جرمن ریاستوں کے انتخابات میں یہ پارٹی پچیس فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ مظاہرین اورپولیس کے مابین جھڑپوں کے باعث کم ازکم دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کچھ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی ایک گاڑی کو آگ بھی لگا دی، جس کے جواب میں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مظاہرین کو منشتر کرنے کی خاطر پَیپر اسپرے بھی کیا۔دائیں بازو کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی مہاجر دوست پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔ سخت گیر موقف کی وجہ سے اے ایف ڈی کو عوامی سطح پر کچھ مقبولیت بھی حاصل ہوئی ہے۔ رواں برس ستمبر کے پارلیمانی انتخابات سے قبل کرائے جانے والے مختلف عوامی جائزوں کے مطابق اس پارٹی کو دس فیصد تک عوامی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...