مصری پولیس نے عمارت کی تیسری منزل سے گرنے والا بچہ کیسے بچا لیا؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2018, 1:20 PM | عالمی خبریں |

قاہر ہ 20فروری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مصر میں پولیس نے جنوبی قاہرہ میں واقع اسیوط گورنری میں ایک عمارت کی تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو ڈرامائی انداز میں زمین پر گرنے سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق ذرائع ابلاغ میں آنے والی ایک فوٹیج میں پولیس الکاروں کو ملٹی سٹوری بلڈنگ کی تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو زمین پر گرنے سے بچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ادھر مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیوط میں پولیس اہلکاروں کمیل فتحی جید، حسین سید علی اور صبری محروس علی نے ایک عمارت کی تیسرے منزل پر بالکونی کے ساتھ پانچ سالہ بچے کو دیکھا جو دیواروں کے سہارے گرنے سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو مشکل میں دیکھ کر تینوں پولیس اہلکار اس کی طرف دوڑ پڑے اور بچے کو گرتے گرتے بچا لیا گیا۔ بچے کو ریسکیو کرنے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکارکمیل فتحی جید زخمی بھی ہوا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور بروقت کارروائی کرکے بچے کی زندگی بچانے کے اقدام کی تحسین کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...