بنگلورو میں پولیس ہیڈکانسٹبل کی خاندان سمیت خود کشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th May 2017, 11:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔23؍مئی(ایس او  نیوز) شہر کے سمپیگے ہلی پولیس تھانہ کی حدود میں ایک پولیس والے نے اقدام خود کشی کرنے کے ساتھ اپنی بیوی اور بچوں کو بھی زہر دے کر ماردیا۔ دفتر وزیر اعلیٰ میں کانسٹبل کی ڈیوٹی پر تعینات 35سالہ سبھاش چندرا نے خود زہر پی لیا اور اس سے پہلے اپنی بیوی مینا ، بچوں تین سالہ مانوی اور دیڑھ سالہ پرتھوی کو بھی زہر دے کر ماردیا۔ اس خاندان نے کل رات زہر کھالیاتھا، آج صبح اس کا پتہ چلا تو فوری طور پر سبھا ش اور اس کے بیوی بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں سبھاش کی حالت نازک بتائی گئی ہے جبکہ اس کی بیوی اور بچے فوت ہوگئے۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی پولیس نے دروازہ توڑ کر تمام کو بیاپ ٹسٹ اسپتال پہنچایا۔ اس خود کشی کی وجہ کا پتہ چل نہیں پایا ہے۔ سی اے آر میں ہیڈکانسٹبل کی ملازمت پر قائم سبھاش چندرا کو چار ماہ قبل وزیراعلیٰ کی ہوم آفس کرشنا میں متعین کیاگیاتھا۔ ہیگڈے نگر میں سمپیکے ہلی پولیس تھانہ کے عقب میں موجود پولیس کوارٹرس میں اسے مکان دیا گیا تھا۔اعلیٰ پولیس افسران نے شبہ کیا ہے کہ قرض کے بوجھ سے پریشان سبھا ش چندرا نے اقدام خود کشی کیا ہوگا۔بلاری کے متوطن سبھاش چندرا نے چار سال قبل داونگیرے کی وینا سے شادی کی تھی اور اس کے بعد سے یہ دونوں بنگلور ہی میں مقیم تھے۔ یہ بھی بتایاجاتاہے کہ سبھاش چندرا کرکٹ سٹے بازی کا عادی تھا، ہوسکتا ہے کہ اسی میں خسارہ کے نتیجہ میں اس نے یہ قدم اٹھایا ہوگا ۔ اڈیشنل کمشنر آف پولیس ہیمنت نمالکر ، جوائنٹ کمشنر آف پولیس سی اے آر راجپا، ڈی سی پی ہرشا کمار اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے پولیس کوارٹرس کا دورہ کیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...