شراب مافیا کو پکڑنے نکلی پولس کو کنٹینر نے روندا، 5جوان ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2017, 9:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مظفر پور،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شراب مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے مقصد سے گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی پولس کو اتوار کی دیر رات ایک کنٹینر ڈرائیور نے روند ڈالا جس کے سبب پانچ جوان ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں ڈی ایس پی (مغربی)کرشن مراری پرساد، او پی انچارج دھرو ناتھ جھا سمیت چار لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مظفر پور ضلع کی پولس غیر قانونی شراب مافیا کو پکڑنے کی تیاری میں تھے۔دراصل ہفتہ کو علاقے سے شراب کا ایک بڑا ذخیرہ پکڑا گیا تھا۔ پکڑے گئے ڈرائیور نے پولس کو بتایا تھا کہ شراب مافیا اکوراہاں ڈھالہ سے گزرنے والا ہے۔ اسی کے مدنظر ڈی ایس پی (مغربی)کرشن مراری پرساد کی قیادت میں پولس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی تبھی سامنے سے ایک کنٹینر تیز رفتار میں آتا ہوا نظر آیا ۔ پولس نے کنٹینر کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے رفتار مزید تیز کر دی اور پولس کی گاڑی کو روندتے ہوئے آگے نکل گیا۔ کنٹینر سے ٹکر کے بعد پولس کی گاڑی کچھ دور تک گھسٹتی چلی گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی پولس والوں کو ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا۔پاناپور کے اکوراہاں ڈھالہ کے نزدیک ہوئے اس حادثہ میں جن پولس والوں کی موت ہوئی ہے ان میں وشو موہن شرما، وجے چودھری، منا چودھری، فرمان انصاری اور پولس گاڑی کا ڈرائیور شامل ہے۔ واردات کے بعد پورے علاقے میں پولس گشت بڑھا دی گئی ہے اور اس کنٹینر و ڈرائیور کی تلاش زور و شور سے جاری ہے جس نے اس حادثہ کو انجام دیا۔ فی الحال ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔