مڈیکیرے ہوم اسٹے میں چل رہی ’ریؤپارٹی ‘پر پولیس کا چھاپہ۔ پانچ ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th January 2019, 2:58 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مڈیکیرے14؍جنوری (ایس او نیوز) ضلع کورگ  کے مڈیکیرے میں واقع ایک ’ہوم اسٹے‘ میں نشے بازی کے لئے چل رہی ’ریؤ پارٹی‘پر پولیس نے چھاپہ مارا اور پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاع  کے مطابق   ملینڈا    اپّنّا نامی شخص ناپوکولو نامی مقام پرسیاحوں کو ’بالاجی اے ون ہوم اسٹے‘ کے نام سے رہائش اورپارٹی کی سہولت فراہم کیا کرتا تھا۔نشہ بازی کی پارٹی چلنے کی مصدقہ خبرملنے پر پولیس نے اس ہوم اسٹے پر چھاپہ مارا اور ہوم اسٹے   مالک سمیت نشیلی پارٹی میں مشغول پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین میں سے جوُڈے پیریرا اور شنکر شانتانو مہاراشٹرا کے رہنے والے ہیں جبکہ ایشور اور سائی رام بنگلورو کے رہنے والے ہیں۔چھاپے کے دوران 205.15گرام گانجہ،29گرام چرس(حشیش) اور حقہ اوراس سے متعلقہ سامان وغیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1,75,500 روپے نقد بھی ضبط کیے گئے ہیں جس کے بارے میں گمان ہے کہ یہ منشیات کی فروخت سے ہونے والی کمائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک سی ایم کا دعویٰ: جے ڈی ایس ممبر اسمبلی کو بی جے پی لیڈر نے دس کروڑکی پیش کش کی

رناٹک میں حکومت گرانے کے لیے ’آپریشن لوٹس‘ کا ڈر مخلوط حکومت کو دوبارہ ستانے لگا ہے۔وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے بی جے پی پر ان کی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کو رشوت دینے کی کوشش کا الزام لگایا۔

روشن بیگ کے خلاف کانگریس کی کارروائی، پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل

کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر آرروشن بیگ کے خلاف کانگریس نے کارروائی کی ہے۔ انہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ روشن بیگ نے کانگریس کے ریاستی لیڈروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد کرناٹک پردیش کانگریس ...

رہائشی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں پر روک لگانے میں بلدیہ ناکام

بنگلور شہر کے رہائشی علاقوں میں رہائشی عمارتوں کے اندر سے کاروباری سرگرمیوں پر قدغن لگانے کے سلسلہ میں بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کی مہم مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور پچھلے دو سالوں کے عرصہ میں بلدیہ کی طرف سے صرف پانچ فیصدی ایسے اداروں کو بند کیا گیا ہے-

کل جماعتی میٹنگ ختم، ایک ملک ایک انتخا ب‘ پر کل جماعتی کمیٹی بنانے کا ہوا فیصلہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جانے (ایک ملک ایک انتخاب) پر جو کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی  وہ ختم ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

کاروار: ایس ایس ایل سی میں ناکام ہونے والوں کے لئے 21 جون سے ہوگا سپلیمنٹری امتحان

ایس ایس ایل سی میں ناکام ہونے والے طلبا و طالبات کے لئے مورخہ 21 جون سے 28 جون کے لئے سپلیمنٹری امتحانات منعقد کئے گئے ہیں  اور   متعینہ مدت میں  امتحانی مراکز کے 200 میٹر تک کے  دائرہ میں  امتناعی احکامات دفعہ 144 جاری کئے گئے ہیں، اس بات کی اطلاع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش ...

اتی کرم ہوراٹا سمیتی کوملاقات کا وقت دینے کے باوجودبھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے غائب ؛سمیتی اراکین نے کیا برہمی کا اظہار

اتی کرم زمینوں کو سکرم کرنے کی درخواستوں کا ازسر نو جائزہ لینے کے سلسلے میں بات چیت اتی کرم ہوراٹا سمیتی کو ملاقات کا وقت دینے کے باوجود بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کے دفتر میں موجود نہ رہنے پر وفد کے اراکین اپنی ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔