سپرینٹینڈینٹ آف پولیس گلبرگہ ششی کمار کی وداعیہ تقریب اور نئے ایس پی یڈا مارٹن کی استقبالیہ تقریب 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2019, 12:24 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،25؍فروری (ایس او نیوز)  ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سابق صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی ایک سیکولر حرکیاتی ، ہمدرد اورسماجی شخصیت کی حیثیت سے اور ایک نوجوان قائدکی حیثیت سے گلبرگہ میں جانے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارمسٹر این ششی کمار ایس پی گلبرگہ نے جمعہ کے دن اپنی وداعیہ تقریب اورگلبرگہ کے نئے سپرینٹینڈینٹ آف پولیس مسٹر یڈا مارٹن ماربنپانگ کی استقبالہ تقریب کے موقع پر کیا ۔ یہ تقریب رنگ مندر گلبرگہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے منعقد کی کی گئی تھی۔ ۔ سابق ایس پی مسٹر این ششی کمار نے اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی خدمات کے لئے ان سے اظہار تشکر کیا۔

ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایس پی این ششی کمار کئی ایک خوبیوں کے مالک ہیں انھوں نے گلبرگہ ضلع میں اپنے تین سال کیخدمات نہایت ذمہ دارانہ انداز میں انجام دیں اور شہر کے لئے کئی ایک ترقیاتی کام کئے ۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ گلبرگہ ڈیولوپمینٹ اتھارٹی کی صدارت کی دوسری معیاد مکمل کررہے تھے تو اس دوران مسٹر این ششی کمار نے ؤشہر کے مخلتف ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے معاملوں میں ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔ ششی کمار نے کبھی بھی اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال نہیں کیا اور نہ اپنی پولیس کی وردی سے کسی ڈرایا بلکہ اپنے کردار اور اپنی سادگی کے ذریعہ ؤانھوں نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ۔ پچھلے تین برسوں کے دوران انھوں نے عوام کو کبھی یہ محسوس ہونے نہیں دیا کہ وہ محکمہ پولیس سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر اصغر چلبل نے مزید کہا کہ شی کمار کو الوداع کہتے ہوئے آج ہمیں افسوس ہورہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مسرت بھی اس بات کی ہورہی ہے کہ وہ بنگلور شہر میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر چلبل نے مزید کہا کہ گلبرگہ ضلع میں اقلیتی طبقاتکی بڑی تعداد ہونے کے باوجود انھوں نے ہر مسئلہ کو نہایت خوبی کے ساتھ نبھایا اور ہر معاملہ کو نہایت عمدگی کے ساتھ حل کیا ۔ ان کی خدمات کے دوران گلبرگہ ضلع میں کہیں بھی انھوں نے کسی فرقہ وارانہ فساد یا تناؤ کو بڑھنے کا موقع نہیں دیا ۔ ڈاکٹر اصغر چلبل نے نئے ایس پی مسٹر یڈا مارٹن سے بھی نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ہے کہ وہ بھی مسٹر ین ششی کمار کی طرح عوام کا دل جیتیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ یڈا مارٹن ان کے لئے نئے نہیں ہیں ۔ وہ ان کے ساتھ بھی کئی عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے نمائیندگی کرچکے ہیں ۔ 

پرنسپل جج ضلع گلبرگہ تکا رام اپا کٹی منی ، ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار و دیگر نے بھی موقع پر اظہار خیال کیا اور ششی کمار کی خدمات کی ستائش کی ۔ ایس پی یادگیر ، رشی کیش ، کمشنر سٹی کارپوریشن گلبرگہ محترمہ فوزیہ ترنم ، سی ای او گلبرگہ ، کے علاوہ عہدہ داران پولیس اور شہر کی ممتاز شخصیتوں کی کثیر تعداد جلسہ میں شریک تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...