اُڈپی میں سڑک پر گڈھوں کی وجہ سے گئی بیٹے کی جان۔ پولس نے دائر کیا باپ پر ہی بے پروائی سے ڈرائیونگ کا مقدمہ !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th October 2017, 2:53 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 10؍اکتوبر (ایس او نیوز) دو اکتوبر کو پارکلا کے قریب نیشنل ہائی وے پر پڑے ہوئے گڈھوں کی وجہ سے پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں 18مہینے کے بچے کی جان چلی گئی تھی۔

مگر عوام کو یہ جان کر حیرانی ہورہی ہے کہ منی پال پولیس نے ہلاک ہونے والے بچے کے باپ پر ہی بے پروائی سے گاڑی چلانے کے الزامات لگاتے ہوئے آئی پی سی کی دفعات 279, 337اور 304Aکے تحت مقدمہ دائر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو یہ حادثہ اس وقت ہواتھا جب امیش اور پرمودا نامی میاں بیوی اپنے 18ماہ کے بچے چراغ کے ساتھ موٹر بائک پرپارکلا سے اٹارڈی کی طرف جارہے تھے۔بی ایم اسکول کے قریب سڑک کی بدحالی اور بڑے بڑے گڈھوں سے بچنے کی کوشش میں امیش کی بائک اسکِڈ ہوگئی اور وہ تینوں سڑک پر گر کر زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد چھوٹا بچہ چراغ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ ماں اور باپ علاج کے بعد ٹھیک ہورہے ہیں۔

اس حادثے کے فواً بعدپرموداکے بھائی کرشنا پجاری نے سڑک کی بدحالی سے حادثات ہونے کی دلیل کے ساتھ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کوذمہ ٹھہرا تے ہوئے منی پال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس نیشنل ہائی وے کی بدحالی کے خلاف مختلف تنظیموں اور سماجی خدمت گاروں نے کئی بار احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور متعلقہ محکمہ کی توجہ اس کی مرمت کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی تھی، جو اب تک ناکام رہی ہے۔

مگر اب تعجب خیز بات یہ ہے کہ پولیس نے ہائی وے کی بدحالی اور حکام کی بے توجہی کو حادثات کا ذمہ دار قرار دینے اور متاثرہ افراد کا ساتھ دینے کے بجائے حادثہ کا شکار ہونے والوں کوہی موردالزام  ٹھہرا کر ان پر مقدمہ دائر کرنے کا موقف اپنایا ہے۔

پولس کی اس کاروائی پر عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے  کہ جو والدین حادثے اور اپنے معصوم کے کھوجانے کے صدمے اور پریشانی کا شکار ہیں پولیس نے انہی کو مزید ہراساں کرنے کا اقدام کیا ہے۔سوشیل میڈیا پر پولیس کے خلاف عوامی غصہ صاف جھلک رہا ہے۔اور پولیس کی نیک نیتی اور انصاف پسندی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...