دارجلنگ میں جی جے ایم کے بند کے درمیان پولیس کا لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 14th June 2017, 5:47 PM | ملکی خبریں |

دارجلنگ، 13؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )گورکھا لینڈ جن مکتی مورچہ (جی جے ایم )کی طرف سے دارجلنگ میں بلائے گئے بند کے دوران تشدد بھڑک گیا ہے۔اس دوران پولیس نے جی جے ایم کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ جی جے ایم کے حامیوں نے ممبئی سے آئے کچھ سیاحوں کی گاڑی کو روک دیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے بند کا اعلان ہے اس وقت تک وہاں پر کوئی گاڑی نہیں آنے یا جانے دی جائے گی ، بند کی وجہ سے سبھی مارکیٹ، دکانیں بند ہیں، جس سے روز مرہ کی زندگی پر بھی کافی اثر دکھائی دے رہا ہے۔وہیں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پرپوتے چندر کمار بوس نے بھی گورکھا لوگوں کی اس تحریک کی حمایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ گورکھا کو ان کے حقوق ملنے چاہیے ، انہوں نے نیتا جی کے ساتھ مل کر آزادی کی لڑائی میں جدوجہد کی تھی۔غورطلب ہے کہ گورکھا لینڈ جن مکتی مورچہ کی جانب سے پیر کو ہی غیر معینہ بند کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خبردار بھی کیاگیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے میں اپنے سیاسی فائدے کے لیے علیحدگی کی سیاست سے باز آ جائے۔اس بند کا اثر دارجلنگ کے علاوہ کلم پونگ، جلپائی گوڑی اور علی پور دوار ضلع میں بھی اثر دکھائی دے رہا ہے۔حالات کو قابو میں کرنے کے لیے2 آئی جی سطح کے افسر کے ساتھ دارجلنگ کے ایس پی بھی وہاں موجود ہیں۔قابل ذکرہے کہ پورے بنگال کے اسکولوں میں بنگالی پڑھائے جانے کو لازمی کئے جانے کی وجہ سے حالیہ تشدد بھڑکا تھا،اس کی وجہ سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے دورے کے خلاف گورکھا جن مکتی مورچہ پورے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہا ہے، اسی احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے تاکہ مظاہرین کو الگ تھلگ کیا جا سکے، احتجاج کی وجہ سے کئی سارے سیاح پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔