بینک گھوٹالہ معاملہ پر بحث سے بچنے کے لیے حکومت بحران ختم نہیں کرناچاہتی: اپوزیشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 1:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ میں گزشتہ 12 دن سے جاری تعطل کے لیے حکومت کو براہ راست طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے آج الزام لگایا کہ پارلیمانی امور کے وزیر سمیت حکومت کے کسی بھی سینئر وزیرنے اسے لے کر اپوزیشن سے بات چیت کی کوئی پہل نہیں کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت بینک اسکینڈل معاملہ پر بحث سے بچنے کے لیے نہیں چاہتی کہ دونوں ایوان چلیں۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے آج نامہ نگاروں سے کہا  کہ ہم نے ایوان بالا کے چیئرمین سے یہ درخواست کی کہ اپوزیشن کی جانب سے مجھے ایوان کی میز پر بولنے دیا جائے۔ میں چیئرمین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بولنے کی اجازت دی، میں نے پورے اپوزیشن کی جانب سے کہاہے کہ تین اہم مسائل ہیں، جنہیں لے کر ملک کے لوگوں کے ذہنوں میں فکر، قومی اہمیت کا ایک تشنہ پہلو بینک گھوٹالہ ہے ۔ صرف پارلیمنٹ ہی نہیں پورا ملک چاہتا ہے کہ اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث ہو، اسے ترجیح دی جانی چاہیے کیونکہ یہ پورے ملک کے لیے اہم معاملہ ہے۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہیپ جیوتی رادتیہ سندھیا سے بات کر ان سے کہا کہ وہ بھی یہی رخ اختیار کرے ۔

آزاد نے کہا کہ اسی کے ساتھ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان چلیں۔ ہم بل سمیت سرکاری کام کاج پر بحث کر کے اسے منظور کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔ آپ انہیں سرکاری بل کہہ سکتے ہیں مگر ان کے لیے ہم بھی فکر مند ہیں کیونکہ یہ عام شہریوں سے منسلک بل ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری کام کاج کے ساتھ ساتھ ان مسائل پر بھی بحث ہونی چاہیے جن کے تئیں عام آدمی فکر مند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعطل کو ختم کرنے کے لیے کوئی پہل نہیں کی جا رہی ہے ۔ پہلے حکومت کے سینئر وزیر پہل کرتے ہوئے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرتے تھے تاکہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ بجٹ اجلاس بہت اہم ہوتا ہے مگر ابھی تک کسی سینئر وزیر نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے نہیں کیا۔ یہ صحیح ہے کہ مسئلے کے حل کے لئے راجیہ سبھا کے چیئرمین نے تمام طرح کی کوشش کی ہے اور اس کے لئے ہم ان کی شتائش کرتے ہیں ، مگر حکومت کو آگے آنا چاہئے۔آزاد نے کہا کہ تمام حزب اختلاف کا خیال ہے کہ حکومت دونوں ایوانوں کی کاروائی چلنے دینے کی خواہش مند نہیں ہے اور وہ مسائل پر بحث سے بھاگ رہی ہے۔ وہ بحث کا سامنا نہیں کرنا چاہتی، وہ بینک اسکینڈل سے بہت ڈرے ہوئے ہیں اور ملک کے عوام کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں۔

اس موقع پر سندھیا نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کا آج 12 واں دن ہو گیا اور ایسا کیوں ہے کہ پارلیمانی امور کے وزیر نے آج تک کسی بھی اپوزیشن پارٹی سے رابطے نہیں کیا؟ جمہوریت میں عدم اعتماد کی تجویز پیش کی گئی اور اپوزیشن نے ان کی حمایت کی۔ کیا وجہ ہے کہ عدم اعتماد کی پیشکش پر بحث نہیں ہو پا رہی ہے؟ اپوزیشن کا ہر رکن کہہ رہا ہے کہ ایوان چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں الزام لگاتا ہوں کہ حکومت کی یہ سازش ہے کہ ایوان نہیں چلے۔ ایوان میں آسن کے سامنے آنے والی دونوں پارٹیوں ٹی ڈی پی اور وائی آر ایس کانگریس کے رکن بھی اب ہنگامہ نہیں کر رہے ہیں مگر حکومت ہی بحث نہیں چاہتی۔ اگر حکومت شفافیت چاہتی ہے، تو ایسا کیوں ہے کہ خزانہ بل ہنگامے میں ہی گزر جاتا ہے او ر عدم اعتمادکی تجویز پر بحث نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وضاحت دینے سے بھاگ نہیں سکتی۔ اس سے پہلے آج اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہوئی جس میں کانگریس، ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی، ڈی ایم، سی پی آئی، بی ایس پی، این سی پی اور سی پی ایم کے رہنما شامل تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...